Chitral Times

Apr 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

عوامی نیشنل پارٹی تحصیل دروش کی جانب سے کرونا کے خلاف فری ماسک کی تقسیم اور آگاہی مہم جاری

شیئر کریں:

دروش ( چترال ٹائمز رپورٹ ) عوامی نیشنل پارٹی تحصیل دروش کی جانب سے حالیہ کرونا وائرس کی تیسری لہر کے پیش نظر جمعہ کے دن تحصیل بازار دروش میں فری فیس ماسک کی تقسیم اور آگاہی مہم جاری ہے۔اے این پی تحصیل دروش کے جنرل سیکرٹری عباس حسین کا کہنا ہے کہ اےاے این پی دروش کی جانب سے کرونا وائرس سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کے سلسلے میں تحصیل بازار دروش میں اگہی واک کے ساتھ ساتھ پہلے مرحلے میں 1000 (ایک ہزار) فری فیس ماسک مرد و خواتین میں تقسیم کئےگئے۔لاوڈ سپیکر کے ذریعے بھی احتیاطی تدابیر پر سنجیدگی سے عمل کرنے کے لئے لوگوں سےاپیل کی گئی۔
اس موقع پر ضلعی نائب صدر غلام احد’تحصیل سرپرست اعلٰی محمد عالم’تحصیل صدر عابد جان’تحصیل جنرل سیکرٹری عباس حسین’سینئر نائب صدر شان خان’تحصیل آفس سیکرٹری محمد زادہ’سماجی و سماجی رہنما صلاح الدین طوفان و دیگر کارکنان موجود تھے۔ اے این پی دروش نے اس بات کا عظم کیا ہے کہ اس طرح کے مہم آئیندہ بھی جاری رہے گی۔

AnP drosh mask distributed lower chitral1
AnP drosh mask distributed lower chitral2

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
48116