Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ہفتہ اور اتوار (8،9 مئی) کو اندرون شہر اور بین الاضلاعی پبلک ٹرانسپورٹ کھلا رکھنے کا فیصلہ

شیئر کریں:

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) محکمہ دا خلہ کے ایک اعلامیہ کے مطابق حکومت خیبر پختونخوا کا عوام کی سہولت کے پیش نظر آنے والے ہفتہ اور اتوار (8،9 مئی) کو اندرون شہر اور بین الاضلاعی پبلک ٹرانسپورٹ کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت پبلک ٹرانسپورٹ میں 50 فیصد مسافر بٹھانے کی اجازت ہوگی۔ محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا نے باقاعدہ اعلامیہ جاری کیا ہے۔ جب کہ عیدالفطر پر بین الصوبائی،بین الاضلاعی اور اندرون شہر ٹرانسپورٹ پر مکمل پابندی ہوگی۔پرائیوٹ گاڑیاں, ٹیکسیز اور رکشہ 50 % مسافروں کیساتھ پابندی سے مستثنی ہوں گے۔میڈیکل ایمرجنسی اور مالبردار گاڑیاں بھی پابندی سے مستثنی قرار۔ 8 مئی سے 16 مئی2021 تک تمام ٹرمینل اور اڈھے بند ہوں گے۔ہینڈ آؤ ٹ ڈپٹی کمشنر کو ہستا ن لو ئرصوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ضلع کوہستان لوئر میں ضلعی انتظامیہ کی کاروائیاں جاری ہیں۔اس سلسلے میں آج ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر محمد سلیم نے تحصیلدار پٹن کے ہمراہ پٹن لوئر بازار کا دورہ، اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا اور نرخ نامے بھی چیک کیئے، گراں فروشی پر متعدد دکانداروں پر جرمانے کئیے اور دکانداروں کو سختی سے ہدایت دی کہ گراں فروشی اور کرونا ایس او پیز کے متعلق کوئی کوتاہی نہیں برتی جائے گی۔


شیئر کریں: