Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پی آئی اے اور چیمبرزاف کامرس کے مابین ٹکٹ پر 10سے 17فیصد ڈسکاؤنٹ کی مفاہمتی یاداشت پر دستخط

شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ ) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرزآ ف کامرس اینڈ انڈسٹری ریجنل آفس پشاورکی وساطت سے قومی ائیرلائن پی آئی اے اور صوبہ خیبرپختونخوا کے چیمبرز کے درمیان باہمی مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کردیئے گئے۔ ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس پشاور میں سابقہ صدر ایف پی سی سی آئی حاجی غلام علی، ایف پی سی سی آئی کوآرڈینیٹر سرتاج احمد خان کی موجودگی میں چارسدہ وومن چیمبر، ڈی آئی خان، کوہاٹ، ہری پور، چارسدہ ، مہمند، چترال اور نوشہرہ چیمبرز کے صدور نے پی آئی اے کے ساتھ ائیرلائن کے اندورن ملک اور بیرون ملک ٹکٹوں میں چیمبرز کی وساطت سے ان کے ممبران کو 10سے 17فیصد دسکاﺅنٹ کی مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیئے۔


اس موقع پرقومی ائیرلائن پی آئی اے کی جانب سے ڈسٹرکٹ منیجر خیبرپختونخوا صائمہ اسلم، سیل منیجر فیاض احمدآفریدی، شہریار خان جبکہ چیمبرز کی طرف سے صدور نے ایم او یو پر دستخط کی۔اس ایم او یو کے وساطت سے پی آئی اے کی جانب سے ممبران ، اہلخانہ اور بچوں کو نیشنل اور انٹرنیشنل ٹکٹوں میں 10سے 17 فیصد رعایت کی سہولت مل سکے گی۔

اس سلسلے میں ایف پی سی سی آئی کے ریجنل آفس پشاور میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں خیبرپختونخوا کے 8چیمبرز کے صدور اور نمائندوں نے شرکت کرکے قومی ائیرلائن کے ساتھ مفاہمت کے یاداشت پردستخط کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سارک چیمبرآف کامرس کے نائب صدر حاجی غلام علی ، ایف پی سی سی آئی خیبرپختونخوا کوآرڈینیٹرسرتاج احمد خان، چیمبرز صدور اسدجاوید، صفیہ ناز، ڈاکٹراحمد رضا، زرعالم خان، ارباب فاروق اور ایف پی سی سی آئی ای سی وجی بی ممبران رشید احمد پراچہ، محمد وزیر نے پی آئی اے حکام کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ اس مفاہمتی یاداشت سے نہ صرف بزنس کمیونٹی کو فائدہ حاصل ہوگا بلکہ قومی ائیرلائن کی بزنس بھی بڑے گی، وقت کا تقاضا ہے کہ پاکستانی بزنس کمیونٹی اور قومی ائیرلائن پی آئی اے اسی طرح قریبی روابط رکھیں،پی آئی اے اپنے ملک کے عوام اور بزنس کمیونٹی کو مزید سہولت دیں اور بزنس کمیونٹی پی آئی اے کے ذریعے اپنے سفر کو ترجیح دیں۔ ​انہوں نے کہاکہ 10سے 17فیصد دسکاونٹ بہت بڑی آفر ہے اور اس سے بزنس کمیونٹی کو فائدہ اٹھانا چاہئے۔انھوں نے مطالبہ کیا کہ چترال سے گلگت بلتستان اور خروک کیلئے پروازیں شروع کی جائیں۔

​اس موقع پر صائمہ اسلم نے کہاکہ پی آئی اے بزنس کمیونٹی کو ملک بھر اور خصوصا خیبرپختونخوا کے چیمبرز کو ریلیف دیا ہے اور قومی ائیرلائن انتظامیہ کی خواہش ہے کہ عوام اوربزنس کمیونٹی کو زیادہ سے زیادہ سہولیات اور مراعات دیں۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ آج ایف پی سی سی آئی کے اس پروقار تقریب میں جس انداز میں صوبے بھرکے چیمبرزنے شرکت کی اور قومی ائیرلائن کے ساتھ مفاہمتی یاداشت پر دستخط کی اس پرہم فیڈریشن کے نائب صدرمحمد زاہدشاہ، کوآرڈینیٹر سرتاج احمد خان ، سارک چیمبر نائب صدر حاجی غلام علی اور صوبے بھر کے چیمبرزصدور کاشکریہ ادا کرتے ہے اور توقع رکھتے ہے کہ صوبے بھر کے چیمبرز اس سہولت سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھاسکیں گا۔


تقریب کے آخر میں حاجی غلام علی اور سرتاج احمد خان نے ایف پی سی سی آئی جبکہ چیمبرز صدور نے اپنے اپنے چیمبرز کے شیلڈز پی آئی اے ڈسٹرکٹ منیجر صائمہ اسلم اور سیل منیجرفیاض احمد آفریدی کو پیش کی

kp chambers and pia sign mou dor discount7
kp chambers and pia sign mou dor discount5
kp chambers and pia sign mou dor discount4
kp chambers and pia sign mou dor discount2
kp chambers and pia sign mou dor discount8
kp chambers and pia sign mou dor discount1
kp chambers and pia sign mou dor discount3
kp chambers and pia sign mou dor discount9


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
48095