Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال کے شہری عیدالفطر کیلئے ضروری خریداری لاک ڈاون سے پہلے مکمل کرلیں۔ ڈی سی چترال

شیئر کریں:

چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ ) ڈپٹی کمشنر لوئر چترال کے دفتر سے جاری ایک اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں دیگر اضلاع کی طرح چترال میں بھی 8 تا 16 مئی کے دوران مکمل طور پر لاک ڈاؤن پر عمل درآمد کیا جائیگا ماسوائے چند ضروری اشیاء کی دکانیں دیگر تمام مارکیٹیں اوردکانیں بند ہوگی جو دکانیں کھلی ہوں گی ان میں میں جنر ل سٹورز، میڈیکل سٹورز، سبزی و پھل، مرغی ،گوشت، بیکریز،فلنگ سٹیشن، ریسٹورنٹس (ٹیک آوے)، یوٹیلٹی سٹورز، موبائل فرنچائس ، تندور، دودھ اور پنکچر شامل ہیں اس کے علاوہ تمام دکانیں بند ہوں گی، چاند رات کو مکمل لاک ڈاؤن ہوگا۔


اس کے علاوہ 8 تا 16 بین الاضلائی ٹرانسپورٹ پر بھی مکمل طور پر پابندی ہوگی صرف ذاتی گاڑیوں میں 4 سے کم مسافر گاڑیوں پر پابندی نہیں ہوگی اس کے علاوہ تمام مسافر بسیں، فلائنگ کوچ، مسافر ٹیکسیوں اور 4 سے زیادہ افراد پر گاڑیوں میں آنے یا جانے پر مکمل پاپندی ہوگی۔
عید الفطر کے موقع پر تمام سیاحتی مقامات ناران، کاغان، مری، سوات، چترال کیلاش ویلی و دیگر سیر و سیاحت کے مقامات پر آنے جانے میں مکمل طور پر پابندی عائد کی گئی ہیں اور کسی کو بھی جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

SOPs for chitralis dc chitral
SOPs for chitralis dc chitral1

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
48050