Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سرتاج احمد خان کا ماربل سیکٹر اور کرش پلانٹس مسائل حوالے سے سی ای اوازمک سے ملاقات

شیئر کریں:

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ ) فیڈریشن چیمبرزآ ف کامرس اینڈانڈسٹری خیبرپختونخواکے کوآرڈینیٹرسرتاج احمد خان نے چیف ایگزیکٹو کے پی ازمک جاوید خٹک سے ماربل سیکٹر اور کرش پلانٹ کو درپیش مسائل کے حوالہ سے اجلاس منعقد کی گئی۔ اجلاس میں سرتاج احمد خان نے بتایا کہ ماربل سیکٹر اور کرش پلانٹ کو جومسائل ومشکلات درپیش ہے اس سے ترقیاتی کام بند ہونے کا خدشہ ہے،حکومت کرش پلانٹ اور ماربل سیکٹر کے مسائل حل کرکے ان کے مشکلات کم کرے۔ انہوں نے کہاکہ ملاکنڈ، بونیر، چترال، مہمند، باجو ڑ ، مردان، پشاور، نوشہرہ سمیت دیگر اضلاع میں ماربل سیکٹر اور کرش پلاٹ اونر کو مختلف مسائل کا سامناکرناپڑتاہے جس سے تعمیراتی شعبے پر منفی اثرات مرتب ہورہی ہیں اور وزیراعظم عمران خان کی جانب سے تعمیراتی شعبے کے پیکج بھی ماربل سیکٹر اور کرش پلانٹ بندش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے انڈسٹری عبدالکریم خان سے ماربل سیکٹر اور کرش پلانٹ کے مسائل پر بات ہوئی اور انھوں نے جاوید خٹک کو اس سیکٹر کے مسائل کے حل کے لئے فوکل پرسن مقرر کیا ہے اور ساتھ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے امید ہے کہ اس کمیٹی میں ایف پی سی سی آئی ، ماربل سیکٹر اور کرش پلانٹ کو شامل کرکے ان کا موقف بھی سن لیا جائیگا۔

اس موقع پر جاوید خٹک نے کرش پلانٹ اور ماربل سیکٹر کے مسائل حل کرنے پر اتفاق کرتے ہوئے کہاکہ ایف پی سی سی آئی رشکئی جلوزئی، غازی اور چترال اکنامک زون ڈیولپمنٹ میں تعاون کرے تاکہ صوبے معاشی، صنعتی لحاظ سے ترقی کرکے بے روزگاری کا خاتمہ ممکن ہوسکے اور ایف پی سی سی آئی سرمایہ کاری میں موثر رول اداکریں۔ انہوں نے کہاکہ ایف پی سی سی آئی آفس کو ڈیجٹیلائز کرکے ٹیکنیکل سپورٹ فراہم کرینگے ، اجلاس میں ممتازصنعتکار زاہد شنواری بھی موجود تھے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
48006