Chitral Times

Apr 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سستا بازاروں میں اشیائے ضروریہ کی فراہمی اور کورونا ایس او پیز پرعمل درآمد یقینی بنائیں۔چیف سیکریٹری

شیئر کریں:

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز نے انتظامیہ کو رمضان کے مہینے میں سستا بازاروں میں اشیائے ضروریہ کی فراہمی اور کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے یہ ہدایات انہوں نے منگل کے روز ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں جس میں کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، ریجنل پولیس آفیسرز اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز نے شرکت کی۔چیف سیکرٹری نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی کاروائیوں کو سراہا اور اس سلسلے کاروائیاں مزید تیز کرنے کی بھی ہدایت کی.

اجلاس میں یوم علی، لاک ڈاون، جمعتہ الوداع، چاند رات اور اعتکاف سمیت عیدالفطر، سستابازاروں اور ضروری اشیاء کی دستیابی کے حوالے سے تفصیلی گفت و شنید ہوئی اس موقع پر انہوں نے تمام اضلاع کی انتظامیہ کو کہا کہ ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنائیں اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لینے سمیت جمعتہ الوداع، اعتکاف، چاند رات اور عیدالفطر پر اجتماعات نہ ہونے دیں اوران پر کڑی نظر رکھیں انہوں نے اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ علماء کرام اور پولیس کے ساتھ باہمی روابط کے ذریعے رمضان اور عیدالفطر میں ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنائیں.

چیف سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز نے اجلاس میں کہا کہ حکومت خیبر پختونخوا نے رمضان المبارک کے مقد س مہینے میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے سستا بازاروں کا قیام عمل میں لایا ہے اس لئے انتظامیہ ستا بازاروں میں مقررہ نرخوں پر عوام کو اشیاء خوردنوش کی فراہمی یقینی بنائیں انہوں نے کمشنرز کو اپنے متعلقہ اضلاع میں آٹا اور چینی سمیت تمام اشیاء ضروریہ پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ مصنوعی مہنگائی پر قابو پانے اور حکومت کی جانب سے جاری کردہ سرکاری نرخنامے پر عمل درآمد یقینی بنانے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کرے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
47997