Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

تریچمیر کی دامن میں واقع گاوں لونگول تریچ میں دو سہلیوں کی مبینہ خودکشی

شیئر کریں:

اپر چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) اپر چترال کے علاقہ اورپاکستان کی دوسری بڑی چوٹی تریچمیر کے دامن میں واقع گاوں لونگول تریچ میں دوسہلیاں مبینہ طور پر دریا چترال میں کود کر خودکشی کرلی
خودکشی کی وجہ فلحال معلوم نہ ہوسکی ، مقامی پولیس تفتیش کررہی ہے ۔ پولیس کے مطابق مسماۃ رخسانہ دخترغفار کی عمر تقریبا انیس جبکہ گلفام بی بی دخترسید احمد کی عمر تقریبا بیس سال تھی۔مسماۃ گلفام کی لاش دریا سے نکال لی گئی جبکہ دوسرے کی تلاش جاری ہے ۔
اپر چترال میں تین دن کے اندر یہ خودکشی کا تیسرا واقعہ ہے ۔جبکہ دو دن پہلے سنوغرمیں ایک اٹھائیس سالہ نوجوان نے چاقو سے خود پر وار کرکے خودکشی کی تھی۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
47984