Chitral Times

Apr 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

کوسٹر کرایوں میں اچانک اضافے پر اپر چترال انتظامیہ کی سخت تنبیہ

شیئر کریں:

اپر چتر ال (نمائندہ چترال ٹائمز ) اپر چترال میں کوسٹر سروس کی طرف سے ڈرائیورحضرات کی من مانیوں اور ذائد کرایہ وصول کرنے کے حوالے سے عوامی شکایات کا ازالہ کرنے کے سلسلے آج محمد عرفان الدین ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے شاہ عدنان اسسٹنٹ کمشنر مستوج کے ہمراہ کوسٹر سروس بونی کا دورہ کیا۔ انہوں نے ٹکٹ ایشوئنگ کاؤنٹر میں جاکر تمام receivedاور issued رجسٹرز چیک کئے۔ انتظامی آفیسران نے متعلقہ افراد کو ذائد کرایہ وصول کرنے سے باز رہنے کی ہدایت کی۔ اگر کسی ٹرانسپورٹر کو مقررہ کرایہ سے ذائد وصول کرتے ہوئے پکڑا گیا تو ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ جملہ عوام سے گزارش ہے کہ جو بھی بندہ ذائد کرایہ وصول کرتا ہے ان کے نام، گاڑی نمبر ذیل نمبر پر شکایات کریں تاکہ ان کے خلاف بھرپور کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔0943470025

یادرہے کہ راولپنڈی انتظامیہ کی طرف سے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے ٹرانسپورٹروں کو ڈبل سیٹ پر سنگل سواری بیٹھانے کی ہدایت کی گئی ہے جس کی بنا پر ٹرانسپورٹروں نے کرایہ میں اضافہ کیا ہے ۔ جس کی شکایت عوامی حلقے کررہے ہیں۔

transport kiraya upper2
transport kiraya upper ada booni

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
47974