Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

تمام تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشنز تجارتی اور رہائشی بلڈنگ پلان کی منظوری کو یقینی بنائیں۔وزیربلدیات

شیئر کریں:

پشاور (چترال ٹائمزرپورٹ) خیبر پختونخوا کے وزیر بلدیات و قانون اکبر ایوب نے ہدایت کی کہ تمام تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشنز اپنے حدود میں تجارتی اور رہائشی بلڈنگ پلان کی منظوری مروجہ قوانین کے مطابق یقینی بنایا جائے۔ تجارتی اور رہائشی عمارتوں کے لئے نقشہ جات کی منظوری کے لئے فوری طور پر اقدامات اٹھائے جائیں۔ جہاں پر بھی غیر قانونی تعمیرات ہوں انکے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر بلدیات اکبر ایوب نے تمام تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کے حوالے سے کارکردگی جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ سیکرٹری بلدیات اور تحصیل میونسپل آفیسرز سمیت دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں تمام ٹی ایم ایز کی پچھلے مالی سال کے نسبت محصولات کی مد میں کم وصولی پر بھی غور و حوض کیا گیا۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ امسال کورونا وائرس کی وجہ سے تجارتی سرگرمیوں کی بندش اور 2 فیصد پراپرٹی ٹیکس کی ریلیز نہ ہونے کی وجہ سے کمی واقع ہوئی ہے۔ وزیر بلدیات نے ہدایت کی کہ تمام ٹی ایم ایز اپنے محصولات کو بڑھانے کے لئے سنجیدہ اقدامات کریں۔ اجلاس میں محکمہ کے حوالے سے پاکستان سٹیزن پورٹل پر 68 ہزار سے زائد شکایات موصول ہوئے ہیں۔ صوبائی وزیر نے ہدایت کی کہ سٹیزن پورٹل پر موصول شکایات کے جلد اور فوری ازالے کے لئے بھر پور کوشش کریں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
47956