Chitral Times

May 13, 2021

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ارندو میراک بٹ کے مقام پر گاڑی حادثے میں ایک شخص جان بحق تین زخمی،

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) اتوار کی سہ پہر کو چترال کے جنوب میں واقع سرحدی گاؤں ارندو کے میراک بٹ کے مقام پر جنگل سے لکڑی لانے وال گاڑی بے قابو ہوکر کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جان بحق اور تین شدید زخمی ہوگئے۔


چترال پولیس کے مطابق گاڑی رام رام کے جنگل سے ارندو جارہی تھی جس میں چار افراد سوار تھے۔ محمد نادر موقع پر زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا جبکہ تین زخمیوں موسی خان،محئی الدین اور علی محمد خان کو سول ہسپتال دروش منتقل کئے گئے۔ حادثہ کی وجہ گاڑی کی اوورلوڈنگ بتائی جاتی ہے۔


شیئر کریں: