Chitral Times

Apr 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اپر چترال میں کورونا ٹیسٹ کے مثبت آنے کی شرح لوئر چترال سے دوگنا ریکارڈ

شیئر کریں:

چترال(نمائندہ چترال ٹائمز ) اپر چترال میں کورونا ٹیسٹ کے مثبت آنے کی شرح لویر چترال سے دوگنا ریکارڈ کیا جارہاہے جہاں اس کی شرح ہفتے کے روز 7.12 فیصد جبکہ لویر چترال میں 3.77 فیصد رہی۔ اپر چترال میں کورونا سے شدید متاثر مریضوں کی تعداد 73 اور لویر چترال میں یہ تعداد 70 ہے۔

دریں اثناء دونوں اضلاع میں 50سال سے زیادہ عمر کے شہریوں کو کورونا کے خلاف ویکسین لگانے کا عمل جاری ہے۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ہفتے کے روز تک 2333افراد کی ویکسینیشن ہوگئی ہے۔ لویر چترال میں کورونا 19 سے بچاؤ کے لئے وضع کردہ ایس اوپیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لئے ڈی پی او سونیا شمروز خان کی خصوصی دلچسپی سے پولیس سرگرم عمل ہوگئی ہے اور عوام کو تمام ممکنہ طریقوں سے عملدرآمد کی ترغیب دی جارہی ہے۔

ہفتے کے روز ملک کے دوسرے حصوں کی طرح چترال کے دونوں اضلاع میں لاک ڈاوں رہی۔ تمام مارکیٹس ،ٹرانسپورٹ آڈے بھی بندرہیں تاہم میڈیسن اور اشیاخوردنی کی دکانیں کھلی رہیں۔

chitral lockdown warijun
chitral bazar lockdown
chitral bazar lockdown1
chitral police corona sops campaign


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
47911