Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

وزیر اعظم عمران خان نے ہنزہ میں واقع پہلے ITپارک کی سنگ بنیاد رکھی

شیئر کریں:

گلگت (چترال ٹائمز رپورٹ ) وزیر اعظم عمران خان نے نصیرآباد ہنزہ میں واقع پہلے آئی ٹی پارک کی سنگ بنیاد رکھی۔ پارک کی تختی نقاب کشائی چنار باگ، گلگت میں منعقد ہوئی جس میں وزیر اعظم عمران خان، اسد عمر،وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی، علی امین گنڈا پور، وفاقی وزیر برائے کشمیرامور اور گلگت بلتستان، ثانیہ نشتر، وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ اور غربت کے خاتمے، میجر جنرل محمد شاہد صدیق، ڈی جی ایس سی او، کرنل عمران منصور، سیکٹر کمانڈر ایس سی او گلگت، حافظ شیرالی، صدر، اسماعیلی کونسل برائے پاکستان، اختر اقبال، سی ای او آغا خان فاؤنڈیشن پاکستان، ایئر سی ڈیری وقار احمد، ڈائریکٹر آپریشنز اور خارجہ امور، اے کے ایف پی، حمد بن عبد الخالق، جوائنٹ ڈائریکٹر انکیوبیشن، پی آئی ٹی بی اور عثمان ناصر، ایم ڈی، پی ایس ای بی نے شر کت کی۔

سپیشل کمیونیکیشنز آرگنائزیشن (SCO)، حکومت پاکستان اور آغاخان فاؤنڈیشن (پاکستان) (AKF) نے مشترکہ طور پر IT پارک کا قیام کیا جوسٹیٹ آف دی آرٹ آئی ٹی انفراسٹرکچر، تیز انٹرنیٹ کے ساتھ بلا تعطل بجلی، مرکز اور چھوٹے اور بڑھتے ہوئے کاروبار، اسٹارٹ اپس، فری لانسرز اور چیمبر آف کامرس کے لئے ایک مرکز ہو گا۔

وزیر اعظم عمران خان نے گلگت بلتستان (جی بی) میں موجود مواقع پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا، ”میں مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں حالیہ قابل ذکر پیشرفت سے خوش ہوں، جیسے کہ موبائل سروسز کی ترقی جس میں 4G اور انٹرنیٹ سروس کی فراہمی، کلاؤڈ بیسڈ ڈیٹا سنٹرز سے متعلق ڈیجیٹل سلیوشنز، جوخطے میں مثبت ترقی کی طرف اشارہ کرتی ہیں۔“

اس خطے میں نوجوانوں میں زبر دست صلاحتیں ہیں جن کو بہتر انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجیز (آئی سی ٹی) کے ذریعے اجاگر کرنے کا موقع ملے گا۔ ڈیجیٹل ورک، فری لانسنگ اور آن لائن لیبر کے لئے پاکستان کا پہلے ہی دنیا کے بہترین 5 ممالک میں شمار ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ”قابل اعتماد آئی سی ٹی انفراسٹرکچر اور تیز رفتار انٹرنیٹ جی بی میں کام کرنے کا مناسب ماحول اور تمام شعبوں میں کام کرنے والے نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کرسکتے ہیں۔“

میجر جنرل شاہد صدیقی، ڈی جی ایس سی او، نے شرکا کو خطے میں ایس سی او کے متعدد منصوبوں کے بارے میں بتایا، جن میں چین آپٹیکل فائبر لنک، فائبر ٹو ہوم سروس، دور دراز علاقوں کے لیے سیٹلائٹ مواصلاتی نظام، کلاؤڈ بیسڈ ڈیٹا سینٹر، انکیوبیشن سنٹر اور آئی ٹی پارکس شامل ہیں۔ ہنزہ میں آئی ٹی پارک کی بنیاد کے بارے میں بات کرتے ہوئے، انہوں نے بتایا کہ ایس سی او کا مقصد ایسے آئی ٹی پارکس کی ایک ویب تخلیق کرنا ہے جو ”نوجوانوں کو اپنے پیروں پر کھڑے ہونے اور سافٹ ویئر انڈسٹری میں انقلاب لانے کا مواقع فراہم کرے گا۔“

یہ پارک SCO اور AKF اور دیگر آغاخان ڈیویلپمنٹ نیٹ ورک ایجنسیز کے درمیان گلگت بلتستان کی پائیدار سماجی و معاشی ترقی کے مشترکہ مقصدکو پر اعتماد انٹرنیٹ اور ٹیلی کام انفراسٹرکچر کے ذریعے مضبو ط کرے گا۔

یہ ITپارک گلگت کے نوجوانوں کو ڈیجیٹل ڈیرون (Digital-driven) مستقبل میں مختلف فیلڈز جیسے کہ بلاک چین، آرٹیفیشل انٹیلی جینٹس، اوگمینٹڈرئیلٹی اور دوسری ابھرتی ہوئی فیلڈز کے لیے تیار کرے گا۔ نیزبزنس پروسس آؤٹ سورسنگ (PCO) سروسز اور گلوبل سوفٹ ویئر سولیوشنز اس طرح کے ITپارکس گلگت بلتستان میں معاشی ترقی کو فروغ دینے میں اہم قردار ادا کریں گے۔

اختر اقبال، سی ای او، AKF (Pakistan) نے گلگت میں ITپارک کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ”کام کی نوعیت مستقبل میں تیزی سے بڑھ رہی ہے، اور ساتھ ہی ٹیکنالوجیکل تبدیلیاں بھی آرہی ہیں۔گلگت بلتستان میں ITسہولیات کو مستحکم کر کے ان تبدیلیوں سے فائدہ حاصل کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔ جو اس خطے میں معیشت کو ڈیجیٹل طور پر تبدیل کرنے کے لیے بلڈنگ بلاک کا کام کرے گا۔“

ITانفراسٹرکچر کو مستحکم کرنے سے ڈیجیٹل قابلیت، گلوبل نیٹ ورکنگ، آن لائن مارکٹ، نیشنل اور گلوبل بزنس اور ریموٹلی کام کرنے کے مواقع تک رسائی حاصل ہوگی۔

PM imran inagurated IT park in Hunza GB

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, گلگت بلتستانTagged
47889