Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

صوبہ بھر میں تمام کاروباری سرگرمیاں مارکیٹیں، ٹرانسپورٹ اور بازار 08 سے 16 مئی تک بند ہونگے،اعلامیہ

شیئر کریں:

پشاور ( چترال ٹائمز رپورٹ ) کورونا وائرس کی تیسری لہر کے باعث رمضان کے اخری ایام اور عید کے دنوں کے لئے محکمہ داخلہ کی طرف سے حکم نامہ جاری ہوا ہے ۔ جس کے تحت صوبہ بھر میں تمام کاروباری سرگرمیاں مارکیٹیں اور بازار 08 مئی سے 16 مئی تک بند ہوں گے،

پابندی کا اطلاق میڈیکل سٹورز،تندور،کریانہ سٹورز،دودھ دہی,گوشت،چکن شاپس،ٹائر پنکچر،بیکری سبزی فروٹ پٹرول پمپس،یوٹیلٹی سروسز(بجلی،گیس،انٹرنیٹ، نیٹ ورک کال سنٹر وغیرہ اور ہوٹل ریسٹورنٹ کی ٹیک اووے(Take Away) پر نہیں ہوگا, چاند رات بازار مکمل طور پر بند ہوں گے،

صوبہ بھر میں سیاحتی مقامات بشمول سوات کالام،گلیات،ناران کاغان 08 مئی سے 16 مئی تک مکمل طور پر بند ہوں گے،سیاحتی مقامات میں واقع ہوٹل،پارکس،ٹورسٹ ریزورٹ، بند ہوں گے، صوبہ بھر میں ہر قسم کے ٹرانسپورٹ بھی 8 مئی سے 16 مئی تک بشمول پبلک ٹرانسپورٹ اڈہ بند ہوں گے، صوبائی محکمہ داخلہ نے باقاعدہ اعلامیہ جاری کردیا ہے۔

notificaton eid days interior corona sops

شیئر کریں: