Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

گرین لشٹ پھوکیڑ پل کے قریب گاڑی حادثے کاشکار ہوکر دریا میں جاگری، ڈرائیورمعجزانہ طور پر بچ گئے

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) جسے اللہ رکھے، اسے کون چکھے۔ یہ بات جمعرات کے روز افطاری سے آدھ گھنٹہ پہلے عملاً پیش آیا جب اویر جانے والی ایک سوزوکی جیپ ہزاروں فٹ کی بلندی سے دریا میں جاگری لیکن اس میں واحد سوار ڈرائیور معجزانہ طور پر بچ گئے۔
موقع پر موجود ریشن سے سابق ممبر ضلع کونسل امیر اللہ نے بتایا کہ گرین لشٹ کے قریب پھوکیڑ پل سے گزرنے کے بعد چڑہائی میں پہلا موڑ کاٹنے کے بعد پھسل کر دریا میں گرگئی۔ انہوں نے کہا کہ چترال بونی روڈ پر جانے والے مسافروں نے ہنگامی طور رسی ڈال گاڑی کنارے پر لے آئے جس میں ڈرائیور پھنسا ہواتھا۔ ڈرائیور کی شناخت محسن ولد غزن ساکن ڈنگریکاندہ کے طور پر ہوئی ہے جو بجلی کی وائرنگ کے لئے اویر جارہا تھا۔

pokal reshun accident chitral upper

شیئر کریں: