Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

علاقہ دمیڑارندو میں نہر کی صفائی پرتکراراورفائرنگ، ایک شخص جان بحق، ملزمان فرار

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) لویر چترال کے سرحدی گاؤں ارندو سے متصل علاقہ دمیڑ میں تین افراد نے اپنے گاؤں کے ایک شخص کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ چترال پولیس کے مطابق قتل کے واقعے کا محرک ابپاشی کے مشترکہ نہر کی بھل صفائی تھی جس میں تکرار کے بعد طیش میں آکر ملزمان شیراز، عثمان اور قیوم نے عبدالوہاب ولد روز محمد پر آتشین اسلحہ سے فائر کردیا جس سے وہ موقع پر ہی جان بحق ہوگئے۔

ملزمان کی گرفتاری ابھی تک نہیں ہوسکی ہے جن کے بارے میں حدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ واردات کے بعد وہ افغانستان فرار ہوگئے ہیں۔ چترال پولیس نے تعزیرات پاکستان کے دفعات 302اور 334کے تحت مقدمات درج کرلیا ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
47854