Chitral Times

Apr 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پرصوبے میں 1 لاکھ 2 ہزار 266 کاروائیاں عمل میں لائی گئی۔کامران

شیئر کریں:

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) حکومت خیبر پختونخوا نے کوروناایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی کاروائیوں کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے۔ اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و تعلقات عامہ کامران بنگش نے میڈیا کے نمائندوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 1 لاکھ 2 ہزار 266 کاروائیاں عمل میں لائی گئی ہیں۔اس دوران1541 کاروباروں کو سیل کیا گیا ہے جبکہ 30522 افراد کو وارننگ بھی جاری کی گئیں۔مزید برآں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کاروائیوں کے دوران 1269 افراد کے خلاف ایف آئی آرز بھی درج کی گئیں۔اس کے علاوہ 3905 افراد پرکل 34 لاکھ 66 ہزار 373 روپے جرمانے بھی عائد کئے گئے ہیں۔کامران بنگش نے مزید بتایا کہ گزشتہ ہفتے کے دوران پبلک ٹرانسپورٹ میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر63 گاڑیاں بھی ضبط کی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں کورونا وائرس کے مثبت کیسزمیں اضافہ تشویشناک ہے اس لئے ضروری ہے کہ عوام کورونا ایس او پیز پر عمل کریں تا کہ خود بھی کورونا سے بچا جا سکے اور معاشرے کے دیگر افراد کو بھی کورونا سے بچایا جائے کیونکہ اختیاط ہی کورونا وائرس کو کنٹرول کرنے کا حل ہے معاون خصوصی کامران بنگش نے کہا کہ اس سلسلے میں کورونا ویکسینیشن بھی صوبے کے مختلف مراکز میں جاری ہے خیبر پختونخوا حکومت عوام کی حفاظت کیلئے تمام تر اقدامات اٹھائے گی کیونکہ لوگوں کی صحت اولین ترجیح ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
47815