Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

کورونا کے بڑھتے ہوئے مثبت کیسز کے پیش نظرمذید پابندیاں عائد، تراویح کی نماز بھی کھلی جگہ پر کی جائیگی

شیئر کریں:

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) صوبے میں کورونا کے بڑھتے ہوئے مثبت کیسز اور اس سلسلے میں این سی او سی کی23اپریل2021کے منعقدہ اجلاس میں فیصلوں کے تحت حکومت خیبر پختونخوا نے صوبے میں فوری طور پر تاحکم ثانی درج ذیل پابندیاں عائد کی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق 5فیصد سے زیادہ شرح والے کیسز کے اضلاع میں تعلیمی اداروں میں نویں تا بارہویں کلاسز مکمل بند رہیں گی جبکہ اس سلسلے میں متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنر، ضلعی صحت آفیسر کی مشاورت سے عملدرآمد یقینی بنائیں گے،

تمام کاروباری سرگرمیاں ماسوائے فارمیسی، ویکسینیشن مراکز، تندور، ہوٹلز/ریسٹورنٹس (صرف ٹیک آوے مقصد کیلئے) اور پٹرول پمپس کے، شام6بجے سے سحری تک بند رہینگے۔

اسی طرح صوبہ بھر میں ہفتہ میں دو دن کیلئے تمام کاروباری سرگرمیاں بند رہینگی(اضلاع کے ڈپٹی کمشنر ز دودن کاروبار بند کرنے کے مجاز ہونگے) ماسوائے فارمیسیز،ویکسینیشن مراکز، جنرل کریانہ سٹورز(گراسری سٹورز والے شاپنگ مالز بند رہینگے)، چکن، سبزی، پھل، دودھ، پنکچر، تندور، دکانوں اور ہوٹلز کے ٹیک آوے کے،ضلعی انتظامیہ پابندیوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے دفعہ144کا نفاذ کریں گی۔اسی طرح ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس میں انڈور اور آوٹ ڈور ڈائننگ پر پابندی ہو گی جبکہ صرف ٹیک آوے کی اجازت ہوگی۔

اسی طرح تمام سرکاری و نجی اداروں میں اوقات کار صبح 9بجے سے دوپہر 2بجے تک ہونگے جبکہ عوامی مقامات پر فیس ماسک پہننالازمی ہو گا۔ پبلک ٹرانسپورٹ میں تمام ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا اس سلسلے میں انٹر سٹی ٹرانسپورٹ 50فیصد گنجائش سے چلے گی جبکہ ہفتہ اور اتوار کے دنوں کو بین الصوبائی اور انٹر سٹی ٹرانسپورٹ پر مکمل پابندی ہونگی۔

تمام دفاتر میں 50فیصد عملے کو بلایا جائے گا جبکہ ورک فرام ہوم پالیسی پر بھی عمل کیا جائے گا۔ صوبہ بھر کے تمام سینما اور مزارات بھی مکمل طور پر بند رہینگے۔اسی طرح صوبے میں ہر قسم کے کھیلوں، ثقافتی اور دوسری سرگرمیوں پر پابندی سمیت تمام پارکس اور انڈور جیم پر مکمل پابندی ہونگی پارکوں میں مکمل ایس او پیز کیساتھ جاگنگ ٹریکس کھلے رہینگے۔

اسی طرح تراویح کی نماز کھلی جگہ پر کی جائے گی اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ علماء کرام اور مقامی مشران کی مدد سے رمضان المبارک میں کوویڈ19ایس او پیز پر عملدر آمد یقینی بنانے اور محکمہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ باہمی روابط سے اس حکمنامے پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے جبکہ ان پابندیوں کی خلاف ورزی پر متعلقہ قوانین کے تحت کاروائی کی جائے گی۔اس امر کا اعلان محکمہ داخلہ و قبائلی امور حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔


شیئر کریں: