Chitral Times

May 16, 2021

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ریشن شادر کے مقام پر دریاکا رخ موڑنے کیلئے کام کا آغاز کردیاگیا

شیئر کریں:

اپر چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ ) وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور وزیر زادہ کی ہدایات پر ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ چترال کی نگرانی میں ریشن کے مقام شادر میں دریا کارخ موڑنے کاکام شروع کردیاگیا۔


محمد عرفان الدین ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے موقع پر جاکر کام کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر XEN ایریگیشن چترال، پی ایس ٹو ایڈوائزر ٹو سی،ایم برائے اقلیتی امور اور علاقے کے دیگر عمائدین بھی شریک تھے۔ ADCاپر چترال نے متعلقہ حکام کو کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی۔


یادرہے کہ مذکورہ مقام پر دریا کی کٹائی کی وجہ سے مستوج روڈ انتہائی مخدوش حالت میں تھی اور مذید کٹائی کی صورت میں کسی بھی وقت روڈ مکمل دریا برد ہونے کا خدشہ تھا۔


شیئر کریں: