Chitral Times

Sep 24, 2021

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

سرکاری اراضی واگزار کرنے کی مہم میں تیزی لائی جائے، ایس ایم بی آر کی ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری

شیئر کریں:

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو سید ظفر علی شاہ نے وزیراعلٰی محمود خان اور چیف سیکرٹری کاظم نیاز کی ہدایات کے مطابق قبضہ مافیا سے قیمتی سرکاری زمینیں واگزار کرنے بارے میں تمام ڈپٹی کمشنرز کو احکامات جاری کرتے ہوئے متعلقہ دفتر رپورٹ بھجوانے کی کی ہدایت کی ہے۔ ترجمان ایس ایم بی آر کے مطابق اب تک صوبے بھر میں اربوں روپے مالیت کی قیمتی سرکاری زمینیں قبضہ مافیا سے واگزار کرائی جاچکی ہیں جن کو موجودہ حکومت کے وژن کے مطابق بہترین عوامی مصرف اور عوامی فلاح و بہبود کے کاموں کیلئے استعمال میں لایا جارہا ہے۔


شیئر کریں: