Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پولیو کیسز میں کمی خوش آئند ہے جو متعلقہ سرکاری اور معاون اداروں کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔چیف سیکریٹری

شیئر کریں:

پشاور (چترا ل ٹائمز رپورٹ) چیف سیکر ٹری خیبرپختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز نے کہا ہے کہ پولیو کیسز میں کمی خوش آئند ہے جو متعلقہ سرکاری اور معاون اداروں کی انتظامیہ کے فعال تعاون سے ایک جامع حکمت عملی کے تحت مربوط کاوشوں کا نتیجہ ہے تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کے لئے پولیو مرض کا مکمل خاتمہ ناگزیر ہے انہوں نے ان خیالات کا اظہارانسداد پولیو کے حوالے سے صوبائی ٹاسک فورس میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کیاصوبائی ٹاسک فورس کے اجلاس میں صوبائی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کی چیئر پرسن ایم پی اے رابعہ بصری،سیکرٹری محکمہ صحت سید امتیاز حسین شاہ،پاکستان میں عالمی ادارہ اطفال (یونیسیف) کے سربراہ، صوبہ بھر کے ڈویژنل کمشنرز،ڈپٹی کمشنرز، کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر احسن عباس، ایمر جنسی آپریشن سنٹربرائے انسدادپولیو کے کوآرڈینیٹر عبدالباسط، ٹیکنیکل فوکل پرسن،یونیسیف،ڈبلیو ایچ او، نیشنل ای او سی اور پراونشل ای او سی کے حکام نے شرکت کی،

کوآرڈینیٹر ای او سی عبدالباسط نے صوبہ میں پولیو کیسزکے تناظر میں انسدادپولیو کی کوششوں کے بارے میں شرکاء اجلاس کو تفصیلی طور پر آگاہ کیا، چیف سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز نے کہا ہے کہ پولیو کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے جس کے لئے تمام تر وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں انہوں نے اس موقع پر صوبہ میں پولیو کیسزمیں کمی آنے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام تر مشکلات اور چیلینجز کے باوجود حکومت صوبے سے پولیوکا مکمل خاتمہ کرنے میں پرعزم ہے اور یہ امر حوصلہ افزاء ہے کہ متعلقہ سرکاری اور معاون ادارے انتظامیہ کے فعال تعاون سے ایک جامع حکمت عملی کے تحت انسدادپولیو کی مربوط کاوشیں کررہے ہیں

انہوں نے صوبہ کے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنر کو ہدایات جاری کیں کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں انسدادپولیوکی مہمات کو کامیاب بنانے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں اورپولیو مہمات کے معیار کو مزید بہتربنایا جائے تاکہ خطہ اورملک سے پولیو کامکمل خاتمہ ممکن ہو، چیف سیکرٹری نے سیکرٹری محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کو ہدایات جاری کیں کہ محکمہ تعلیم کے افسران اور اہلکار اپنے مستقبل کو محفوظ بنانے کے اس قومی مشن میں بھرپور حصہ لیں۔اس موقع پر سی سی پی اواحسن عباس کا کہنا تھا کہ پولیو مہمات میں پولیس اور دیگر قانون نافد کرنے والے ادارے پولیو مہم کو کا میاب بنانے میں ہر حدتک جائیں گے، انسداد پولیو کی راہ میں حائل تمام تر مشکلات اور چیلینجز کے باوجود حکومت،خیبر پختونخواسے پولیو مرض کے مکمل خاتمہ میں پرعزم ہے چیف سیکرٹری نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ ہمارے صحت مند اور محفوظ مستقبل کے لئے ناگزیر ہے اور پولیو کے خاتمہ کے لئے احتساب اورجوابدہی کا ایک موثر نظام وضع کیا گیا ہے۔ صوبے سے پولیو وائرس کے خاتمے کے لئے ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کا کردار انتہائی اہم ہے۔

KP Chief Secretary Dr. Kazim Niaz chaired polio meeting 3

شیئر کریں: