Chitral Times

Apr 16, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

کورونا وباء کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر پی ایم ایس سکریننگ ٹیسٹ ملتوی کردئے گئے

شیئر کریں:

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن نے ملک میں کورونا وباء کی بگڑتی صورتحال کی پیش نظر 2مئی 2021سے صوبہ میں شروع ہونے والا پراونشل منیجمنٹ سروس)پی ایم ایس)کا سکریننگ ٹیسٹ ملتوی کرد یا تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے مثبت کیسز کے پیش نظر کورونا کی روک تھام سے متعلق این سی او سی کی گائیڈ لائن کے تحت پی ایم ایس امتحانات کیلئے امیدواروں کا 2مئی کو منعقدہ سکریننگ ٹیسٹ غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کرد یا ہے۔ سکریننگ ٹیسٹ کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔تا ہم صوبائی پبلک سروس کمیشن کے زیر اہتمام مختلف اسامیوں کیلئے امیدواروں کے جاری انٹرویوز کا عمل اپنی اعلان شدہ شیڈول کے مطابق جاری رہے گا جن کے دوران سینٹیائزر، ماسک کے استعمال اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنے سمیت کرونا سے متعلق تمام ایس او پیز پر سختی سے عمل در آمد کیا جائے۔ واضح رہے کہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی ہدایت پر خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن چیئرمین فرید اللہ خان کی سربراہی میں صوبائی حکومت کی مختلف محکموں اور اداروں میں خالی اسامیوں پر میرٹ اور شفافیت کے تحت تقرریوں کے مستعد نظام پر عمل پیرا ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
47738