Chitral Times

Apr 16, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئےکیسز؛ ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کیلئے لوئراوراپر چترال میں دفعہ 144 نافذ

شیئر کریں:

چترال(نمائندہ چترال ٹائمز ) کورونا وائرس سے پھیلنے والی وبا کو روکنے کی خاطر زمینی حقائق کو سامنے رکھتے ہوئے ڈپٹی کمشنر لویر چترال حسن عابد نے ضابطہ فوجداری کے دفعہ 144کے تحت حاصل اختیارات استعمال کرکے 17مئی تک ایس اوپیز کی سختی سے پابندی کرنے کے لئے اقدامات سمیت تمام تعلیمی اداروں کوبند کردیا ہے۔

اتوار کے روز جاری شدہ نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ شام 6بجےسے سحری کے وقت تک تمام کاروبار بند رکھنے اور ہفتہ اور اتوار کے روز بھی مارکیٹ بند رکھنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔ اسی طرح ریستورانوں میں کھانا کھانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے جبکہ کھانا پیک کی صورت میں باہر لے جایا جاسکتا ہے۔ تمام سرکاری دفاتر کو صبح 9بجے سے 2بجے تک کھلے رکھے جائیں گے۔ عید الفطر اور چیلم جشٹ فیسٹول کے مواقع پر باہر سے آنے والے سیاحوں کی تعدادکا اس وقت کے صورت حال کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا۔

دریں اثنا اپر چترال ضلع میں بھی کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسسز کے پیش نظر دفعہ144 نافذ کردی گئی ، جو ۱۷مئی ۲۰۲۱تک نافذ العمل ہوگا ۔نوٹفیکشن کے مطابق تمام تعلیمی ادارے بشمول ٹیوشن سنٹز بند رہیں گے۔۔کورونا وائرس سے پھیلنے والی وبا کو روکنے کی خاطر زمینی حقائق کو سامنے رکھتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود نے ضابطہ فوجداری کے دفعہ 144کے تحت حاصل اختیارات استعمال کرتے ہوئے نوٹفکیشن جاری کی ہے جس کے تحت اپر چترال کے تمام مارکیٹس شام چھ بجے سے سحری تک بندرہینگے۔نوٹفیکشن میں تمام طبقہ فکر کورونا ایس او پیز پر سختی سےپابندی کی ہدایت کی گئی ہے ۔ ریستورانوں میں کھانا کھانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔ تاہم کھانا پیک کی صورت میں باہر لے جایاجاسکتا ہے۔اپر چترال کے تمام سرکاری دفاتر صبح 9بجے سے 2بجے تک کھلے رکھے جائیں گے۔اور تمام دفاتر میں پچاس فیصد حاضری کے تحت کام کرنے کی ہدایت کی گئ ہے ۔ تمام کھیلوں کے ایونٹس ، ثقافتی پروگرامات اور اجتماعات پر ۱۷مئی تک پابندی عائدہوگی ۔ خلاف ورزی کی صورت میں سخت کاروائی کی تنبیہ کی گئ ہے

144 dc lower chitral
144 dc lower chitral2
144 imposed upper chitral
144 imposed upper chitral۲

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
47707