Chitral Times

May 16, 2021

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

خیبرپختونخوا حکومت نے لیور اور بون میرو ٹرانسپلانٹ کو صحت کارڈ پلس اسکیم میں شامل کرنیکا فیصلہ کرلیا

شیئر کریں:

پشاور( چترال ٹائمز رپورٹ ) وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے صحت کارڈ پلس اسکیم کو مزید بہتر بنانے اور لوگوں کو علاج معالجے کی زیادہ زیادہ مفت سہولیات فراہم کرنے کے لئے ایک اور اہم قدم کے طور لیور اور بون میرو ٹرانسپلانٹ کو شامل کرنے کے علاوہ ضم شدہ اضلاع کے عوام کے لئے صحت کارڈ پلس اسکیم کا پیکج چھ لاکھ روپے فی خاندان سالانہ سے بڑھا کر دس لاکھ روپے سالانہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ فیصلہ انہوں نے صحت کارڈ پلس اسکیم کو مزید بہتر بنانے کے لئے منعقدہ ایک اجلاس میں کیا۔

صوبائی وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا، اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کے چیئرمین شعیب حسین ملاقات، سیکرٹری صحت امتیاز حسین کے علاوہ دیگر حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں صحت کارڈ پلس اسکیم میں خصوصی ٹاپ اپ پروگرام بھی شامل کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔ ٹاپ اپ پروگرام کے تحت سرکاری ملازمین اور عوام کو خصوصی پیکج دیے جائیں گے۔ علاوہ ازیں صحت کارڈ پلس اسکیم سے منسلک ہسپتالوں کو بروقت ادائیگیوں پر اتفاق کیا گیا جبکہ اسکیم کی موثر نگرانی کے لئے تھرڈ پارٹی مانیٹرنگ کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی نے محکمہ صحت کے حکام کو ان فیصلوں پر ٹائم لائینز کے مطابق عملدرآمد کے لئے ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہاکہ عوام کی سہولت کے لئے زیادہ سے زیادہ بیماریوں کے مفت علاج کو اسکیم میں شامل کیا جائے گا اور اس اسکیم کو مفت علاج معالجے کا ایک جامع پیکیج بنایا جائے گا۔ وزیر اعلی نے مزید کہا کہ صوبے کے عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی حتمی مقصد ہے جس کے لئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
<><><><><><><>


دریں اثنا وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے پاکستان تحریک انصاف کے یوم تاسیس کے موقع پر پارٹی قیادت، عہدیداران اور جملہ کارکنان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج کا دن پارٹی کے منشور اور ملک کو صحیح معنوں میں ایک فلاحی ریاست بنانے کے لئے پارٹی قائد عمران خان کے وڑن کی تکمیل کے لئے تجدید عہد کا دن ہے اور اس دن بحیثیت پارٹی کارکن ہم اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ پارٹی قائد عمران خان کی قیادت میں پارٹی منشور پر عملدرآمد کے لئے اپنی اجتماعی اور انفرادی کوششیں آخر دم تک جاری رکھیں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کی 25 ویں یوم تاسیس کی مناسبت سے یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے منشور کا محور ریاست مدینہ کی طرز پر ایک ایسے اسلامی فلاحی ریاست کا قیام ہے جس میں انصاف کا بول بالا ہو، میرٹ کا بالادستی ہو…


شیئر کریں: