Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

بکراآباد میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جان بحق دو زخمی، ڈرائیورگرفتار

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) چترال شہر کے نواحی گااؤں بکرآباد میں اچین گول کے مقام پر پانی کی پائپ لائن کے لئے کھدائی کرنے والے تین افراد کوتیز رفتار گاڑی نے ٹکرماردی جس سے ایک جان بحق جبکہ دوسرے زخمی ہوگئے جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں داخل کردئیے گئے۔ مقامی پولیس کے مطابق کشم سے تعلق رکھنے والے تین افراد بکرآباد میں اپنے نو تعمیر شدہ گھر کی واٹر سپلائی کے لئے کھدائی کررہے تھے کہ دروش سائڈ سے آنے والی ڈاٹسن گاڑی بے قابو ہوکر ان پر چڑھ دوڑی جس کے نتیجے میں تینوں زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال پہنچادئیے گئے جہاں رحمت اللہ ولد عبیر احمد زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گئے جبکہ وسیم اللہ ولد ملاکت شاہ ابھی خطرے کی حالت سے باہر ہیں جبکہ دوسرے زخمی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارع کردئیے گئے۔

پولیس نے غفلت اور تیز رفتاری کی پاداش میں ڈاٹسن ڈرائیور محرا ب الدین ساکنہ گوہک گرم چشمہ کوگرفتار کرکے ان کے خلاف تعزیرات پاکستان کے دفعات 320اور337کے تحت پرچہ چاک کردیا ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
47667