Chitral Times

Apr 25, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

صوبے میں 50 سال سے زائد عمر کے شہریوں کی کورونا سے بچاؤ کی ویکسینیشن شروع ہے۔ تیمور جھگڑا

شیئر کریں:

ایک لاکھ سے زائد شہریوں اور 50 ہزار ہیلتھ ورکرز کی ویکسینیشن ہو چکی ہے۔ وزیر صحت و خزانہ


پشاور (چترال ٹائمز پورٹ) صوبے میں 50 سال سے زائد عمر کے شہریوں کی کورونا سے بچاؤ کی ویکسینیشن شروع ہے۔ اب تک ایک لاکھ سے زائد شہریوں اور 50 ہزار ہیلتھ ورکرز کی ویکسینیشن ہو چکی ہے۔ خیبرپختونخوا کے وزیر صحت و خزانہ تیمور سلیم خان جھگڑا کا کہنا تھا کہ شہریوں کی سہولت کے لیے صوبے کے ہر ضلع میں ویکسینیشن سینٹرز قائم کئے گئے ہیں۔ اس وقت ہسپتالوں میں قائم 235 ویکسینیشن سینٹرز فعال ہیں جبکہ مزید 45 سنٹرزقائم کیے جا رہے ہیں جس سے شہریوں کو مزید سہولت میسر آئے گی اور نزدیکی ویکسینیشن مراکز سے کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہری 1166 پر اپنا شناختی کارڈ نمبر بھیج کر رجسٹریشن کروائیں اور خود کو اس وائرس سے محفوظ بنانے کے ویکسین لگوائیں۔ تیمور جھگڑا نے بتایا کہ گزشتہ روز صوبے میں مجموعی طور پر 10 ہزار 397 افراد کو ویکسین دی گئی۔ 50 سال اور زائد عمر کے 1 لاکھ 2 ہزار 174 شہریوں کو ویکسین کی پہلی ڈوز دی جا چکی ہے جبکہ ویکسین کی دوسری ڈوز لینے والے شہریوں کی تعداد 24 ہزار 641 ہے۔ اسی طرح 50 ہزار 629 ہیلتھ ورکرز ویکسین کی پہلی ڈوز لے چکے ہیں جبکہ ویکسین کی دوسری خوراک لینے والے ہیلتھ ورکرز کی تعداد 30 ہزار 464 ہے۔ انہوں نے کہا سنگل ڈوز والی ویکسین کین سائنو 5955 شہریوں کو دی جا چکی ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
47649