Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

گورنرخیبرپختونخوا نے وائس چانسلر گومل یونیورسٹی ڈاکٹر افتخار احمد کو جبری رخصت پر بھیج دیا

شیئر کریں:

پشاور (چترال ٹائمز رپورت) وائس چانسلرگومل یونیورسٹی کا وزیر اعظم کو خط کے ذریعے صوبائی کابینہ کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنانے اور استعفی دینے کے معاملے پر گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان نے وائس چانسلر گومل یونیورسٹی ڈاکٹر افتخار احمد کو جبری رخصت پر بھیج دیا. گورنر کی منظوری کے بعد محکمہ اعلی تعلیم نے وائس چانسلر ڈاکٹر افتخار احمد کو 90 دن کی جبری رخصت پر بھیجنے کا باقاعدہ اعلامیہ جاری کر دیا۔ گورنر خیبرپختونخوا نے وی سی زرعی یونیورسٹی ڈی آئی خان ڈاکٹر منصور الٰہی بابر کو گومل یونیورسٹی کے وائس چانسلر کا ایڈیشنل چارج تفویض کر دیا۔


شیئر کریں: