Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پی آئی اے چیمبرآف کامرس کے ممبران کیلئے اندرون ملک پروازوں پر پندرہ فیصد رعایت دیگی۔سرتاج احمد

شیئر کریں:

پشاور(نمائندہ چترال ٹائمز) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرزآف کامرس خیبرپختونخوا کے کوآرڈینیٹرسرتاج احمدخان نے پی آئی اے کے ڈسٹرکٹ منیجر خیبر پختونخوا صائمہ اسلم اور سیلز منیجر فیاض احمد آفریدی سے ملاقات کرکے خیبرپختونخوا کے بزنس کمیونٹی کے لئے قومی ائیرلائن کے اندرون ملک اوربیرونی ٹکٹوں میں رعایت دینے پر تفصیلی گفتگو کی۔

ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ بزنس کمیونٹی کو پی آئی اے اندرون ملک ٹکٹ میں پندرہ فیصد جبکہ بیرونی ممالک کے ٹکٹ میں دس فیصد رعایت دے گی جس کیلئے جلد فیڈریشن ریجنل آفس پشاور میںپی آئی اے اور ایف پی سی سی آئی حکام ایم او یو سائن کرینگے۔

اس موقع پرکوآرڈینیٹرسرتاج احمد خان نے کہاکہ پی آئی اے مردان، چترال، نوشہرہ، ہری پور ، ایبٹ آباد ، مہمند ، چارسدہ ، ڈی آئی خان، کوہاٹ، دیر، خیبر، باجوڑ، سوات چیمبرز سمیت فیڈریشن آ ف پاکستان سے وابستہ آل پاکستان کمرشل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن اور ماربل ایسوسی ایشن کواندرون ملک اور بیرون ممالک کے ائیرلائن ٹکٹ میں رعایت دیں اور بزنس کمیونٹی کو رعایتی ریٹ پر بروقت ٹکٹ فراہم کرے جس پر ڈسٹرکٹ منیجرخیبرپختونخوا صائمہ اسلم نے کہاکہ جلد فیڈریشن آف پاکستان ریجنل آفس میں سارک چیمبر کے نائب صدر حاجی غلام علی اور فیڈریشن کے نائب صدر محمد زاہد شاہ کی موجودگی میں باقاعدہ مفاہتمی یاداشت پر دستخط کرینگے۔

سرتاج احمد خان نے چترال ٹو گلگت بلتستان ، چترال ٹو خروٹ اور پشاور ٹو چترال پی آئی اے آپریشن دوبارہ شروع کرنے کی تجویز پیش کی جس پر صائمہ اسلم نے کہاکہ اگر چترال اور گلگت کے عوام اور بزنس کمیونٹی روزانہ ایک فلائٹ کے لئے 42مسافربرابر کرنے میں تعاون کریں تو قومی ائیر لائن اے ٹی آر طیارہ سے آپریشن شروع کرے گی ، جس پر سرتاج احمد خان نے کہاکہ چترال اور گلگت کے بزنس کمیونٹی پی آئی اے کے ساتھ ہرقسم تعاون کے لئے تیار ہیں ۔

ملاقات کے آخر میں صائمہ اسلم نے سرتاج احمد خان کو پی آئی اے کی سوئینر پیش کی۔

Pia district manager Saima and sartaj ahmad khan

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
47639