Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال بونی مستوج شندور روڈ چترال کی ترقی میں سنگ میل ثابت ہوگا‘ عبداللطیف

شیئر کریں:

. بمبوریت اور گرم چشمہ روڈ کے بعد مذکورہ میگا منصوبہ عمران خان اور تحریک انصاف کا چترال سے محبت کا عین ثبوت ہے


چترال (چترال ٹائمز رپورٹ)چترال بونی مستوج شندور روڈ چترال کی ترقی میں سنگ میل ثابت ہوگا. بمبوریت اور گرم چشمہ روڈ کے بعد مذکورہ میگا منصوبہ عمران خان اور تحریک انصاف کا چترال سے محبت کا عین ثبوت ہے‘. ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف چترال کے سینئر رہنما عبداللطیف نے اخباری بیان میں کیا‘ انہوں نے وزیر اعظم عمران کی طرف سے چترال بونی مستوج شندور روڈ کی سنگ بنیاد رکھنے پرچترالی قوم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ٓاج ملک پر عمران خان جیسا ایماندار اور مخلص لیڈر حکمران ہے جو سیاست سے بالاتر ہو کر پسماندہ علاقوں کی ترقی کے لے دن رات کوشاں ہے‘ ورنہ مذہب کے بیوپاریوں نے گزشتہ انتخابات میں مذہب کے نام پر قوم کے مستقبل سے جو کھیلواڑ کی تھی اور گمراہ کن پروپیگنڈے کے ذریعے چترال کی ترقی کی جو راہیں مسدود کر نے کی مذموم کوشش کی تھی وہ چترال کو مذید پسماندگی کے اندھیروں میں دھکیلنے کے لئے کافی تھیں‘ لیکن وریراعظم عمران خان اور وزیر اعلی محمود خان نے چترال کی ترقی کا بیڑہ خود اٹھایا اور مذہب کے بیوپاریوں کے تمام عزائم خاک میں ملا دئیے. انھوں نے کہا کہ بہت جلد چترال کے عوام کو ایک اور بڑی خوش خبری سننے کو ملے گی جب بروغل روڈ کو بھی پی ایس ڈی پی کا باقاعدہ حصہ بنایا جاے گا‘اس حوالے سے وزیر اعلی محمود خان مخلصانہ کوششیں کر ر ہے ہیں‘ انھوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے پورے پاکستان خصوصاً چترال میں ہمہ جہت ترقی کے جس عظیم ایجنڈے کی تکمیل کے لئے جدوجہد کر رہی ہے‘ اس سے قوم حقیقی ترقی سے ہمکنارر ہوگی اور آنے والے انتخابات میں پورے پاکستان سے مذہب کے بیوپاریوں اور قوم کے لٹیروں کا صفایا ہو جا ئے گا۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
47626