Chitral Times

Apr 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال مستوج شندور روڈمنصوبےکا افتتاح؛ چترالی عوام کو سی پیک منصوبے سے محروم کردیاگیا۔شہزادہ افتخار

شیئر کریں:

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز) چترال سے قومی اسمبلی کے سابق رکن شہزادہ افتخارِ الدین نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا پشاور میں چترال شندور روڈ کی کشادگی کا منصوبہ سی پیک روٹ کا متبادل ہرگز نہیں ہوسکتا۔ ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا حکومت پاکستان کے اپنے فنڈڈ پراجیکٹ اور سی پیک پراجیکٹ کے کاموں کی معیار اور رفتار میں زمین اور آسمان کا فرق ہے۔ انہوں نے لواری ٹنل پراجیکٹ اور سی پیک کے خنجراب سے لےکر گلگت تک عطاء آباد ٹنل سمیت روڈ پراجیکٹ کا موازنہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان دونوں منصوبوں کا فرق ہمارے سامنے ہے۔ شہزادہ افتخارِ نے اس حدشے کا اظہار کیا کہ چترال شندور روڈ توسیع کا منصوبہ اپنی معمول کےرفتار سے 70 سالوں میں بھی پایہ تکمیل تک نہیں پہنچ سکے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ کوئی سیاست بازی کی بات ہرگز نہیں بلکہ ایک ٹھوس حقیقت ہے۔

انھوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت میں چکدرہ چترال اور چترال مستوج شندور روڈ کو سی پیک متبادل روٹ کے طور پر شامل کیا گیا تھا مگر ریاست مدینہ کے دعویداروں نے وہ منصوبہ ختم کرکے اب علاقے کے عوام کو کشادگی کے نام پر ٹرخانے کی کوشش کررہی ہے


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
47613