Chitral Times

Apr 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

قاری فیض اللہ چترالی کا امیر تبلیغی جماعت چترال قاضی نثار احمد مرحوم کو خراج عقیدت اور لواحقین سے تعزیت

شیئر کریں:

کراچی(نمائندہ چترال ٹائمز ) تبلیغی جماعت چترال کے امیر قاضی نثار احمد کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، مرحوم جید عالم دین اور دین کے انتہائی مخلص داعی اور خدمت گار تھے، دین کی دعوت اور معاشرے میں اعمال کی محنت ان کا اوڑھنا بچھونا تھی، ان خیالات کا اظہار معروف دینی و سماجی شخصیت مولانا قاری فیض اللہ چترالی نے اپنے تعزیتی بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ مولانا مرحوم نے پنجاب کی دینی جامعات میں اکابر علماء سے اکتساب فیض کیا، وہ مولانا یوسف لدھیانوی شہید کے خصوصی شاگرد تھے، انہوں نے کہا کہ قاضی نثار احمد چترال میں تبلیغی جماعت کے بانیوں میں شامل تھے اور طویل عرصے سے جماعت کی ذمے داریاں خالص اللہ تعالیٰ کی رضا کیلئے انجام دیتے آ رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم بہت ہی مخلص اور دین کی اشاعت و ترویج کیلئے ہمہ وقت متفکر و متحرک رہنے والے انسان تھے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
47611