Chitral Times

Sep 23, 2021

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

صوبائی حکومت پبلک پرائیویٹ اور کمرشل بلڈنگزکی تعمیر کے متعلق قانونی اصلاحات لا رہی ہے۔اکبرایوب

شیئر کریں:

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) خیبرپختونخوا کے وزیر بلدیات وقانون اکبر ایوب خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت پبلک پرائیویٹ اور کمرشل بلڈنگزکی تعمیر کے متعلق قانونی اصلاحات لا رہی ہے تاکہ تعمیرات کو معیار کے مطابق تعمیر کیا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے ”خیبرپختونخوا ماڈل بلڈنگ کے ضمنی قوانین 2020” کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سیکرٹری محکمہ بلدیات،سیکرٹری لوکل کونسل بورڈ اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔اجلاس کو خیبرپختونخوا کے ماڈل بلڈنگ کے ضمنی قوانین 2020 کے حوالے مجوزہ ڈرافٹ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر تعمیرات بارے مجوزہ ڈرافٹ کا مختلف زاویوں سے تفصیلی جائزہ لیا گیا اور اراکین اجلاس کی طرف سے مزید تجاویز ڈرافٹ میں شامل کرنے کے لئے پیش کی گئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اکبر ایوب خان کا کہنا تھا کہ اصلاحات کا مقصد تمام پبلک پرائیویٹ عمارات اور کمرشل بلڈنگ کو دور جدید کے تقاضوں کے مطابق بنانا ہے جہاں صحت افزا ماحول،پارکنگ،کشادہ سڑکیں اور مستقبل میں ناگہانی آفات سے بچنے کا معقول نظام موجود ہو۔ واضح رہے کہ سفارشات پر مبنی رپورٹ بہت جلد متعلقہ فورم کو پیش کی جائے گی۔


شیئر کریں: