Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اپرچترال کے موردیر گاوں میں نوجوان کے قتل میں ملوث مبینہ ملزم گرفتار۔۔پولیس

شیئر کریں:

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز) اپر چترال پولیس نے موردیر گاؤں میں 18سالہ لڑکا حیدر علی کے قتل کی تفتیش میں پیشرفت کرتے ہوئے وقوعہ کے چوبیس گھنٹوں کے اندر مبینہ قاتل کا سراغ لگا لیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ مبینہ قاتل عظیم اللہ کا تعلق موردیر سے ہے۔ مزید تفصیلات معلوم نہ ہو سکے جبکہ ڈی پی او اپر چترال ذولفقار تنولی نے کہا کہ کیس میں پیشرفت کے بارے میں تمام معلومات کل ( بدھ) تک میڈیا کو جاری کیا جائے گا۔

Haider ali morder
موردیر: مقتول حیدرعلی کی فائل فوٹو

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
47551