Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اپرچترال ؛ موردیر کے مقام پر نامعلوم شخص کی فائرنگ سے نوجوان جان بحق

شیئر کریں:

اپر چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) پولیس اسٹیشن موڑکھو کی حدود میں واقع گاؤں موردیر میں پیر کے روز عین سحری کے وقت ایک 18سالہ نوجوان کو گولی مار کر بےدردی سے قتل کیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق نور اسلام اور حیدر علی پسران نور زمان سحری کے وقت اپنے کمرے میں سورہے تھے کہ باہر سے بڑے بھائی نوراسلام کو کسی نے آواز دی جس پر حیدر علی نے دروازہ کھولا تو سفید کپڑوں اور کالا کوٹ میں ملبوس اجنبی نے ان پر بندوق سے فائر کیا۔ فائرنگ کی آواز سن کر مقتول کی ماں کمرے کی طرف بھاگی اور سفید پوش شخص کو بھاگتے ہوئے دیکھ لی۔ حیدرعلی کو بونی ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ راستے میں زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسے۔ مقتول فرسٹ ائیر کا طالب علم تھا۔ پولیس نے نا معلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کردی ہے۔


دریں اثنا ایک پرآمن علاقے میں اسطرح کی واردات پر علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا ہے علاقے کے عوام نے ڈی پی او سے ملزم کو فوری گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Haider ali morder

شیئر کریں: