Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اپرچترال کیلئے بونی کے مقام پر یوٹیلٹی سٹورز کیلئے گودام کو بحال کیا جائے۔۔عبداللہ جان

شیئر کریں:

چترال(نمائندہ چترال ٹائمز ) جماعت اسلامی کوشٹ یونین کونسل کے امیر عبداللہ جان نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن آف پاکستان کے اعلی حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ اپر چترال کے لئے بونی کے مقام پر گودام کو بحال کیا جائے تاکہ اس وسیع و عریض ضلعے کے دوردراز وادیوں میں سامان کی ترسیل ممکن ہوسکے۔

ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ جنالکوچ کے مقام پر قائم گودام کو ختم کرنے کے بعد سے آٹا، چینی اور گھی سمیت دوسرے اشیائے ضروریہ کی فراہمی نہایت بے قاعدہ اور غیر یقینی ہوکر رہ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپر چترال کے بالگ ضلع ہونے کے بعد اس کے وئر ہاؤس کا خاتمہ اس علاقے کے ساتھ سنگین مذاق ہے۔

انہوں کہا کہ اس ضلع کے دور دراز وادیوں تریچ، تورکھو، تریچ، یارخون،لاسپور اور بروغل تک چترال شیر میں واقع گودام سے بلا تعطل مآل پہنچانا ممکن نہیں ہے۔

درین اثنا یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے چترال کے ریجنل منیجر اکمل خان نے کہا کہ بونی میں گودام کو ختم کرنے کا سبب یہاں بغیر کرایہ کے گودام کی عدم دستیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گودام کے کرائے کی مد کوئی فنڈ کارپوریشن میں دستیاب نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ آج اگر کمیونٹی کی طرف سے جگہ دستیاب کیا جائے تو کل ہی اس گودام قائم کیا جائے گا۔


شیئر کریں: