Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

رمضان کا مہینہ، اپر چترال کے ہیڈ کوارٹر بونی میں پینے کاپانی نایاب، نوٹس لیا جائے

شیئر کریں:

بونی (نمائندہ چترال ٹائمز ) رمضان المبارک کے با برکت مہینہ شروع ہوتے ہی اپر چترال کے ہیڈ کوارٹر بونی میں ابنوشی کے پائپ لائن خشک پڑ گئے ۔ ہیڈ کوارٹر کی عو ام دور دراز علاقوں سے پانی بھر کرلانے پر مجبور ہیں۔


علاقے کے عوام کا کہنا ہے کہ این جی او کے تحت چلنے والا پانی کا نظام بھی بند ہے۔لاکھوں روپے جمع ہونے کے باوجود لائنوں کی مرمت نہیں کی جاتی۔جبکہ حال ہی میں سرکاری لائنوں کے لئے رجسٹریشن کی مد میں خطیر رقم جمع کرچکے ہیں۔لیکن پائپ لائن میں پانی نہیں ہے۔ مختلف مکاتب فکرنے متعلقہ اداروں اور ضلعی انتظامیہ سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ بونی میں پانی کی عدم دستیابی کا فوری نوٹس لیا جائے اور مضان کے مہینے میں عوام کو پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
47406