Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

بروغل روڈ سے برف اور ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے ، جلد کھول دیا جائیگا۔۔۔انتظامیہ اپر چترال

شیئر کریں:

اپر چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ ) ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود کی ہدایات پر امیر عبداللہ خان تحصیلدار موڑکہو/ تورکہو نے
یارخون ویلی کا دورہ کیا اور بروغل کو ملانے والی روڈ کی بحالی کے سلسلے میں جاری برف اور ملبہ ہٹانے کے کام کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر اسماعیل خان سب انجنیئر سی اینڈ ڈبلیو اور ایس،ایچ،او تھانہ یارخون بھی ان کے ہمراہ تھے۔

پریس ریلیز کے مطابق تحصیلدار نے جاری کام کا تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ انجنیئر اور ٹھیکیدار کو کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر تحصیلدار مقامی لوگوں سے بھی ملا اور انہیں یقین دلایا کہ ضلعی انتظامیہ اپر چترال ہر وقت ان کے ساتھ ہے اور ان کے ساتھ ہر ممکن امداد پہنچانے کی کوشش کررہی ہے۔
دریں اثنا ضلعی انتظامیہ اپر چترال نے پی ڈی ایم اے کو وادی بروغل کے لوگوں کے لئےبنیادی ضروریات کی فوری ترسیلی کے سلسلے میں خط بھی ارسال کیا ہے۔

Broghil road snow clearence starts upper chitral2 1
Broghil road snow clearence starts upper chitral
Broghil road snow clearence starts upper chitral3
Broghil road snow clearence starts upper chitral4

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
47391