Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

آگاہ اپنی موت سے کوئی بشر نہیں! ….ایم اقبال ابوعاطف

شیئر کریں:

گزشتہ سات دن سوشل میڈیا کے احباب سے دور رہا اس کی وجہ برادر مکرم “ڈاکٹر فضل الہی قاضی ” کی اچانکہ رحلت تھی.ڈاکٹر فضل الہی قاضی رشتے میں گو کہ میرے “برادر نسبتی” تھے مگر میرے اور میرے بچوں کے لئے ایک بہترین منتظم اور سرپرست کا درجہ رکھتے تھے.ان کا یوں دنیا سے رخصت ہونا جہان ان کے خاندان قوم برادی اور رشتہ داروں کے لئے رنج والم کا باعث بنا وہاں ملک اور بیرون ملک اور خاص کر چترال کے طول عرض میں پھیلے ان کے دوست احباب کے لئے ناقابل تلافی صدمہ ٹھیرا.قاضی صاحب مرحوم پر فضا و پر سکون ماحول میں زندگی گزارنے کے قائل تھے یہی وجہ تھی ریٹائرڈمنٹ کے بعد مری روڈ اسلام آباد میں واقع جوڈیشل ٹاؤن کو اپنا مسکن بنایا اور زندگی کے آخری سانس تک وہہیں قیام پزیر رہے. 

قاضی صاحب  مرحوم گو کہ گزشتہ ڈیڑھ سال سے صاحب فراش تھے مگر اس قدر بھی نہیں کہ یوں اچانکہ ہم سے اوجھل ہو جائے…….. اس کا یقین نہیں آتا مگر موت ایک حقیقت ہے اس کا یقین کئے بیغیر چارہ نہیں ……آگاہ اپنی موت سے کوئی بشر نہیں.سامان سو بسر کا ہے پل کی خبر نہیں. قاضی صاحب مرحوم وفاقی شرعی عدالت اسلام آباد سے  گریڈ 21 میں شرعیہ اینڈ لاء کے سنئر ترین محقق کی حیثیت سے ریٹائرڈ تھے.وہ ایک متبحر عالم مدبر اور جدید مسائل کا قران وسنت کی روشنی میں قابل عمل مدلل حل نکالنے والا محقق دینی سکالر تھے. 

پاکستان میں دینی جماعتوں کا کردار اور ان کی شرعی حیثیت. سودی نظام معیشت. حدود آرڈنینس. اسلام کا قانون شھادت. اسلام میں سزائے رجم. قصاص و دیت جیسے اہم عنوانات پر “وفاقی شرعی عدالت” کے فیصلوں میں مرحوم ڈاکٹر فضل الہی قاضی کی تحقیقی مطالعے کا بنیادی کردار  رہا ہے.اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطاء فرمائے……


شیئر کریں: