Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

الخدمت فاونڈیشن کے زیر اہتمام چترال سکاوٹس کی تعاون سے بروغل ویلی کے متاثرین میں راشن تقسیم

شیئر کریں:

مستوج ( نمائندہ چترال ٹائمز ) الخدمت فاؤنڈیشن اپر چترال نے گزشتہ دن چترال سکاؤٹس کی تعاون سے یارخون لشٹ میں بروغل کے 120 متاثرین میں راشن تقسیم کی۔ جس میں آٹا دال چینی چاول وغیرہ شامل تھے۔ حالیہ برفباری کی وجہ سے بروغل ویلی انتہائی متاثر ہوئی ہے۔ اشیائے خوردونوش کی قلت ہے۔ ذریعہ معاش صرف مال مویشی پال کر بیجنا ہے لیکن بدقسمتی سے چارہ نہ ہونے کی وجہ سے اکثر مال مویشی ہلاک ہوئے ہیں۔ راستے ابھی تک نہیں کُھلی ہیں۔ لوگ کئی گھنٹے پیدل چل کر ان خطرناک راستوں سے ہوکے نیچے گاؤں پہنچتے ہیں۔
الخدمت فاونڈیشن اپر چترال کے جنرل سیکریٹری سید انور نے انتظامیہ اور حکومت کے ذمہ داروں سے گزراش کی ہے کہ وہاں جاکر ان کے نقصانات کا ازالہ کر کے ان کی مدد کی جائے۔انھوں نے چترال کے تمام مخیر حضرات سے بھی اپیل کی ہے کہ رضائے الٰہی کے لئے الخدمت فاؤنڈیشن اپر چترال کا ساتھ دیں تاکہ ان لوگوں کی مدد کرسکیں ۔ انھوں نے الخدمت فاؤنڈیشن اپر چترال کی طرف سے اس کار خیر میں حصہ لینے پر چترال سکاؤٹس کا شکریہ ادا کیا ہے اورآئندہ بھی ان کے ساتھ کام کرنے کا اعادہ کیا ہے ۔

alkhidmat broghil valley food distribution upper chitral2
alkhidmat broghil valley food distribution upper chitral

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
47319