
گورنمنٹ کالج فار بوائز چترال میں بی ایس بلاک کی تعمیر شروع، صوبائی حکومت کاشکریہ۔۔وزیرزادہ
چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) گورنمنٹ ڈگری کالج فار بوائز چترال کے بی ایس بلاک پر تعمیراتی کام شروع کردیا گیا جس پر آٹھ کروڑ ساٹھ لاکھ روپے لاگت آئیگی۔
وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور وزیرزادہ نے صوبائی حکومت اور وزیراعلٰی کا خطیر فنڈز کی فراہمی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے چترال کے طلباو طالبات کو مبارک باد ی ہے ۔
یادرہے کہ بی ایس پروگرام گزشتہ کچھ سالوں سے ڈگری کالج میں چالو ہے مگر الگ بلاک کی سہولت میسر نہ تھی۔ جبکہ بی ایس پروگرام میں طلبا کے ساتھ طالبات بھی زیر تعلیم ہیں ۔

