Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

صوبائی حکومت نے ہفتہ میں دو دن بین الصوبائی اور انٹر سٹی ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد کردی۔۔ سیکرٹری

شیئر کریں:

مال بردار، ایمرجنسی اور پرائیوٹ گاڑیاں پابندی سے مستثنیٰ ہوگی، منظور خان،


پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں بڑھتے ہوئے مثبت کورونا کیسز کو مد نظر رکھتے ہوئے بین الصوبائی اور شہروں کے مابین پبلک ٹرانسپورٹ پر ہفتہ میں دو دو دن کے لئے پابندی عائد کر دی ہے یہ پابندی صرف ہفتہ اور اتوار کے روز نافذ العمل ہوگی، مزکورہ پابندی کا اطلاق 9 اپریل رات 12 بجے سے 25 اپریل رات بارہ بجے تک ہوگا، جبکہ ہفتے میں پانچ دن پیر تا جمعہ کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا اس حوالے سے سیکرٹری ٹرانسپورٹ خیبرپختونخوا منظور خان کا کہنا تھا کہ ہفتے میں دو دن پبلک ٹرانسپورٹ بند رکھنے کا فیصلہ کورونا کی تیسری لہر میں شدت آنے کے بعد کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں تمام ٹرانسپورٹرز کو اعتماد میں بھی لیا گیا ہے،

انھوں نے کہا کہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ پر اس پابندی کا اطلاق نہیں ہوگااور گڈز ٹرانسپورٹ، ایمرجنسی اور پرائیوٹ گاڑیاں بھی اس پابندی سے مستثنیٰ ہوگی، سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے ٹرانسپورٹرز پر زور دیتے ہوئے کہا کہ گاڑی میں سواریوں کو بٹھاتے وقت کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئیے حکومت کی جانب سے جاری کردہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں کیونکہ احتیاط سے نہ صرف خود کو اس بیماری سے بچا جا سکتا ہے بلکہ معاشرے کے دیگر افراد کو بھی اس بیماری سے محفوظ رکھ سکتے ہے.


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
47258