Chitral Times

Mar 22, 2023

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

مداشیل میں پہاڑی تودہ گرنے سے متعدد گھروں،درختوں اورفصلوں کونقصان،مکین محفوظ مقامات پرمنتقل

شیئر کریں:

کریم آباد ( نمائندہ چترال ٹائمز ) مداشیل کریم آباد گاوں لوئر چترال میں گزشتہ رات پہاڑی تودہ گرنے کی وجہ سے متعدد گھروں کو نقصان پہنچا ہے ۔ مکین محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہونے کی وجہ سے کسی قسم کی جانی نقصانات نہیں ہوئے ۔تاہم بہت بڑے بڑے پتھر گرنے کی وجہ سے گھروں اور درختوں کو نقصان پہنچنے کے ساتھ کھڑی فصلیں بھی ملبے تلے دب گئے ہیں۔ وقفے وقفے سے پتھر گرنے کی وجہ سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق پہلے بھی ا سطرح کے پہاڑ سرکنے کے واقعات رونما ہوئے تھے۔


انھوں نے ضلعی انتظامیہ ، اکاہ اور دوسرے اداروں سے مدد کی اپیل کی ہےتاکہ مکینوں کے جان و مال کی تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔
دریں اثنا آغاخان ایجنسی فار ہیبٹاٹ (اکاہ) نے اپنا جیالوسٹ موقع پر بھیج دیا ہے تاکہ پہاڑ سرکنے کی وجہ معلوم کیا جاسکے۔

madashil land sliding lotkoh karimabad
madashil land sliding lotkoh1
madashil land sliding lotkoh
Rockfall Madashil karimabad Mohd Azar House

شیئر کریں: