Chitral Times

Apr 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

کوہستان وچترال کے نمائندوں میں ٹرافی ہنٹنگ کی مد میں حاصل ولی 9کروڑ روپے سے زائد کے چیک تقسیم

شیئر کریں:

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) خیبر پختونخوا کے وزیر جنگلات، ماحولیات و جنگلی حیات سید محمد اشتیا ق ارمڑ نے کہا ہے کہ انسانی زندگی کی بقاء کیلئے جنگلات و جنگلی حیات کا تحفظ نا گزیر ہے کیونکہ کرہ ارض کی خوبصورتی انواع و اقسام کے رنگ برنگ پودوں جانوروں اور پرندوں کی مرہون منت ہے۔ صوبائی وزیر نے کوہستان و چترال کمیونٹی کے نمائندوں میں ٹرافی ہنٹنگ کی مد میں حاصل ہونے والی 9کروڑ 12لاکھ69 ہزار روپے کے چیک تقسیم کئے۔ وہ چیف کنزرویٹر وائلڈ لائف پشاور کے دفتر میں کمیونٹی ٹرافی ہنٹنگ کے منعقدہ تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر سپیشل سیکرٹری وائلڈ لائف مطیع اللہ، چیف کنزویٹر وائلڈ لائف محسن فاروقی وی سی سیز کوہستان و چترال کے ممبران و نمائندگان اور دیگر افراد و مقررین نے شرکت کی۔

سپیشل سیکرٹری اور چیف کنزرویٹر نے شرکاء تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حیاتیاتی تنوع کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا کیونکہ انسان کا ماحول کیساتھ رشتہ ہم آہنگی کی بنیادوں پر قائم رہے گاتو قدرتی رعنائیاں اور رنگ اور روپ کبھی بھی دھندلے نہیں ہونگے انہوں نے کہا کہ محکمہ اس حوالے سے جامع حکمت عملی پر عمل پیرا ہے جس سے قدرتی وسائل کے تحفظ اور مقامی لوگوں کے فلاح و بہبود میں نمایاں بہتری آرہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں 105مقامی کنزرویشن کمیٹیاں اور65کنزرویشن فنڈ قائم کئے ہیں جس سے نہ صرف مقامی لوگ مستفید ہو رہے ہیں بلکہ قدرتی وسائل میں توازن اور تحفظ بھی بر قرار رہے گا.

وزیر جنگلات نے کہا کہ موجودہ حکومت نے جنگلات و جنگلی حیات کے فروغ کیلئے تاریخ ساز فیصلے اور اقدامات کئے ہیں انہوں نے کہ حکومتی اقدام کو عوامی اور حکومتی اور عالمی سطح پر پذیرائی ملی ہیں۔گرینری کے شعبے میں سعودی حکومت کو مشاورت فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کلین گرین اور سویٹ پروگرام شروع کرکے زیتون اور شہد کے کاروبار کو فروغ دیا ہے جس سے نا صرف نوجوانوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے بلکہ ملکی معیشت بھی مستحکم ہو گی۔ کوہستان اور چترال کمیونٹی کے نمائندوں کے مسائل و مشکلات کے حل کے حوالے سے انہوں نے متعلقہ حکام کو جلد از جلد ان کے مسائل حل کرنے کی ہدایت کی۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
47136