Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال شہر میں منگل کی رات سے موسلادھار بارش اورپہاڑوں کا پر برفباری کا سلسلہ جاری ، موسم انتہائی سرد

شیئر کریں:

چترال ( نمایندہ چترال ٹائمز ) چترال میں منگل کی رات سے مسلادھار بارش اور پہاڑوں و بالائی علاقوں پر برفباری جاری رہی ۔ لواری ٹنل ، شیشی کوہ وادی ، مدک لشٹ، اور وادی کالاش کے بالائی مقامات میں برف پڑی ۔ تاہم برف کی۔مقدار زیادہ نہیں تھی ۔ اپر چترال میں بھی برفباری کی اطلاعات ہیں ۔بروغل ویلی و پہاڑی علاقوں میں برفباری ہوئی ہے ۔ مسلسل سولہ گھنٹوں سے مسلادھار بارش سے موسم انتہائی سرد ہو گیا ہے ۔ اور ماہ دسمبر کا گمان ہوتا ہے ۔ بعض جگہوں میں کچے مکانات اور دیواریں گرنے کی اطلاعات ہیں ۔ تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے ۔ کئی رابطہ سڑکوں میں کم پیمانے پہاڑی پتھر اور تودے گرے ہیں ۔ لیکن روڈ پر ٹریفک بدستور جاری ہیں ۔ لواری ٹنل روڈ برفباری کے باوجود ٹریفک جاری رہی ۔منگل کی شام دروش کلدام گول کے مقام پر سیلابی ریلی میں چترال پشاور روڈ بند ہوگئی تھی تاہم ضلعی انتظامیہ نے ایک پرائیویٹ کمپنی کی مشینری کے زریعے موقع پر ملبہ ہٹاکر سڑک کھول دی ۔ جبکہ این ایچ اے حکام موقع سے غائب تھے۔

گزشتہ کئی دنوں کی بارشوں اور برفباری سے پہاڑوں پر برف کا نیا ذخیرہ جمع ہو چکا ہے ۔ اور لوگوں کو امید ہے ۔ کہ امسال پانی کی کمی سے دوچار رعلاقوں کے حالات گزرے سالوں سے بہتر ہوں گے ۔ گذشتہ ایک مہینے کے دوران وقفے وقفے سے بارشوں سے بہت سے مقامات کے لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے ۔ نئی شجر کاری شدہ پودوں کی بڑھوتری کو مہمیز ملی ہے ۔ جس سے جنگلات کے بڑھنے میں بہت مدد ملے گی ۔

kaldam drosh road block
chitral town weather rain

شیئر کریں: