Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

دارلعلوم محمدیہ تحفیظ القرآن دنین اورمدرسہ اِحیا ُٕالسّنہ ایون میں سالانہ دستاربندی اور ختم بخاری شریف کی تقریب

شیئر کریں:

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال شہر ، ایون، دروش، جنجرت ودیگر مقامات کے مدارس میں رمضان المبارک سے پہلے حفاظ کرام کی دستاربندی تقریبات منعقد ہوئیں۔ اور درجنوں حفاظ کرام قرآن پاک کی حفظ مکمل کرکے فارع ہوئے جو اپنے اپنے علاقوں میں رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں ختم قرآن کا اہتمام کریں گے۔


اسی طرح ایک پرمعز اور بابرکت تقریب دارلعلوم محمدیہ تحفیظ القرآن الکریم دنین چترال میں منعقد ہوئی جو گزشتہ دن نماز عصر سے شروع ہوکر رات گئے تک جاری رہی۔


اس تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان کی معروف شخصیت ناظم اعلیٰ وفاق المدارس العربیہ صوبہ پنجاب شیخ الحدیث جامعہ فاروقیہ دھمیال کیمپ راولپنڈی مولانا قاضی عبد الرشید تھے ۔ جبکہ صدارت مولانا پیرمفتی فیض الدین نے کی ۔


تقریب کے آغاز میں عالمی شہرت یافتہ قاری ضیاالدین آف بروز و قاری عبد القدوس موڑکہو نے تلاوت کلام پاک سے پروگرام کا آغاز کیا۔ تقریب کی پہلی نشست میں حمد باری تعالیٰ و نعت شریف کے ساتھ حافظ خوش محمد نے پرمعز خطاب کیا اور مدارس کی اہمیت پرقرآن و سنت کے حوالے سے روشنی ڈالی۔
پروگرام کے دوسرے حصے میں مولانا عبد الرشید اور مفتی فیض الدین نے خطاب کرتے ہوئے فارغ ہونے والے حفاظ کرام اور ان کے والدین

کو مبارکباد دی اور کہا کہ یہی طلبہ ہیں جن کے سینوں میں قرآن محفوظ ہوتا ہے اور سینہ بہ سینہ یہ سلسلہ تاقیامت جاری رہیگا انھوں نے حفاظ کرام کے والدین کو دنیا کی خوش بخت ترین اور خوش قسمت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ اپنے نیک بندوں کو توفیق کے ساتھ اُن سے دین کا کام لیتا ہے ۔ انھوں نے حاضرین سے مدارس اور مساجد کے ساتھ محبت کے ساتھ دل کھول کر تعاون کی تلقین کی ۔ انھوں نے مدرسہ کے مہتمم قاری گل فراز کی کاوشوں کو سراہا جو انتہائی نامساعد حالات کے باوجود سینکڑوں طلبا وطالبات کو قرآن پاک کی تعلیم دے رہا ہے ۔


اس موقع پر 25 حفاظ کرام کی دستاربندی کی گئی جو چترال کے مختلف دیہات سے تعلق رکھتے تھے۔

madrasa muhammadia danin chitral dastar bandi program Abdur rashid
madrasa muhammadia danin chitral dastar bandi program2
madrasa muhammadia danin chitral dastar bandi program1
madrasa muhammadia danin chitral dastar bandi program8
madrasa muhammadia danin chitral dastar bandi program7

اسی طرح کی ختم بخاری شریف کی تقریب مدرسہ اِحیا ُٕالسّنہ صحن ایون میں منعقد ہوئی


وفاق المدارس العربیہ پنجاب کے ناظم اعلیٰ ح مولاناقاضی عبدالرشید نےبخاری شریف کا آخری درس دیا۔ انھوں نے مدارس کی اہمیت اور انکے ساتھ تعاون پر تفصیلی روشنی ڈالی۔اسکے علاوہ مولانا خلیق الزمان خطیب شاہی مسجد چترال، قاری جمال عبدالناصر ، مفتی محمودالحسن ودیگر علما ٕ اور عوام کی کثیر تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔


واضح رہے مدرسہ ہٰذا علاقے میں قرآن و حدیث کی تعلیم دے رہا ہے۔ جسمیں بیس مستند اور ماہر اساتذہ اور استانیوں کے زیرسایہ پانچ سوزاٸد طلبا ٕ وطالبات تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ اسمیں ناظرہ تا درس نظامی تعلیم کا اہتمام ہے۔ حفظ کے طلبا ٕ کےلٸے قیام وطعام جبکہ ایون و بروز کےمضافات کی طالبات کے لٸے ٹرانسپورٹ کا انتظام بھی ہے۔ اس کے علاوہ وفاق کے سالانہ امتحانات میں بھی ادارے کی پوزیشن نہایت شاندار رہا ہے۔

madrasa ahyaul husna ayun chitral abdur rashid spech
madrasa ahyaul husna ayun chitral3
abdur rashid chitral visit

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
47018