Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

مولانا چترالی کی اسکیموں میں سے پندرہ کروڑ روپے کے منصوبے ٹینڈر ہوچکے ہیں۔ قیم جماعت اسلامی

شیئر کریں:

چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ )جماعت اسلامی چترال لوئر کی قیم ( جنرل سیکریٹری) وجیہ الدین نے کہا ہے کہ چترال سے ممبر قومی اسمبلی عبد الاکبر چترالی کی طرف سے دئے گئے دونوں اضلاع کے لیے 45 کروڑ کے لاگت سکیمو ں میں سے 15 کروڑ کی سکیمیں منظور ہوئی ہیں اور ٹینڈر بھی ہو چکے ہیں ان روڈوں میں دنین جیل روڈ، مغلاندہ تھنکشن روڈ، خورکشاندہ تا اوچشٹ روڈ، جغور داشش روڈ، سنگور لنک روڈ، بروز باسیرو، بروز گولدہ و دومون روڈ، شیلی روڈ، اٹانی ایون روڈ، جنجیریت روڈ،عشریت و دمیل روڈ شامل ہیں۔ باقی سکیمیں دوسرے مرحلے میں ہونگے۔ جنجریت تا اوسیاک واٹر چینل ڈھائی کروڑ کی لاگت سے بنے والا سکیم بھی منظور ہوچکی ہے جو کہ جنجریت کے لوگوں کا ایک دیرینہ مطالبہ تھا۔ اپنے ایک اخباری بیان میں جنرل سیکریٹری وجیہ الدین نے کہا کہ پہلے مرحلے میں کئی دیہات کیلئے بجلی کی مد میں ایک ارب 80 کروڑ کی منظوری اور اب چترال کے مختلف علاقوں کیلئے روڈوں کی پختگی کے ٹنڈرنگ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے یقین دلایا ہے کہ اگرچہ ایم این اے مرکزی اسمبلی میں اپوزیشن میں ہے مگر چترالی عوام کی نمائندگی کاحق ادا کرتے رہیں گے اور وقت کے ساتھ ساتھ انشاء اللہ چترال شندور روڈ سمیت دوسری کئی اہم سکیمیوں کو بھی پائیہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
47008