Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

داد بیداد۔۔۔۔۔۔۔۔۔طاقت کا سر چشمہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ڈاکٹر عنا یت اللہ فیضی

شیئر کریں:

اخبارات میں شہ سرخی آئی کہ حکومت نے پڑو سی ملک سے چینی اور کپاس در آمد کرنے کے لئے اکنا مک کوارڈینشن کو نسل (ECC) کی سفا رشات حا صل کرلئے دو دن بعد اخبارات میں شہ سرخی آئی کہ کا بینہ نے چینی اور کپا س درآمد کرنے کی منظور ی نہیں دی دونوں بڑی خبریں تھیں اور شہ سرخی میں جگہ پا نے کے قابل تھیں عوامی مقا مات پر دو یا دو سے زیا دہ شہری ملتے ہیں تو اس خبر کے دونوں پہلووں پر بحث ہو تی ہے بحث کا لب لباب یہ ہے کہ ای سی سی نے کیوں سفارش کی اور کا بینہ نے سفارش کو کس بنیا د پر مسترد کیا؟ اس بحث میں بڑی بات یہ ہے کہ ای سی سی نے وسیع تر قو می مفاد میں چینی اور کپا س کی نئی کھیپ ہمسایہ ملک سے در آمد کرنے کی سفارش کی تھی لیکن طاقت کا سر چشمہ اس طرح کی سفارش سے خوش نہیں تھا اور طاقت کاسر چشمہ کوئی اور نہیں صرف میڈیا ہے جس کے لئے اردو میں ذرائع ابلاغ کی تر کیب استعمال ہو تی ہے آج کل کے ذرائع ابلا غ میں اخبارات، ریڈیو اور ٹیلی وژن چینلوں کے ساتھ ساتھ سو شل میڈیا یعنی فیس بک، ٹو ئیٹر، انسٹا گرام وغیرہ کا بھی بڑا حصہ ہے اور میڈیا کا یہ جن بوتل کے اندر بند نہ ہو تو حکومت اپنی صوابدید سے کچھ نہیں کر سکتی ایک زما نہ تھا.

جب عوام کو طا قت کا سر چشمہ کہا جا تا تھا یہ 1970کا عشرہ تھا پھر وہ دور آیا جب علما ء، مدارس اور مسا جد یعنی محراب و منبر نے طاقت کے سر چشمے کا منصب سنبھا لا یہ 1980ء کا عشرہ تھا پھر ایسا دور آیا جب ”نا دیدہ ہاتھا“کو طاقت کا سر چشمہ قرار دیا گیا یہ 1990کا عشرہ تھا اس کے بعد حالات نے پلٹا کھا یا اور سب کچھ بدل گیا طاقت کا سر چشمہ بھی ”نا دیدہ ہاتھ“ کے ہا تھوں میں نہیں رہا بلکہ طاقت میڈیا کے ہا تھوں میں آگئی پہلے ذہن سازی کرو پھر قدم اُٹھا ؤ اور جب قدم اُٹھا ؤ تو تمہارے حق میں کوئی بولنے اور لکھنے والا ضرور ہو نا چا ہئیے تمہاری پُشت پر میڈیا کی طا قت نہیں ہو گی تو تُم قدم آگے نہیں بڑھا سکو گے یہ اکیسویں صدی کی سب سے بڑی حقیقت ہے پڑو سی ملک سے چینی اور کپا س در آمد کرنے کی سفارش چار بنیا دوں پر کی گئی تھی پہلی وجہ یہ تھی کہ پڑو سی ملک سے در آمد ی سودا ہمیں دیگر مما لک کے مقا بلے میں سستا پڑتا ہے دوسری وجہ یہ تھی کہ در آمدی سودا معیار کے لحا ظ سے بھی دیگر ملکوں کے ما ل سے بہتر ہے تیسری وجہ یہ تھی کہ پڑو سی ملک سے تعلقات کی بہتری اور بحا لی کا یہ پیش خیمہ ہو سکتا تھا چو تھی وجہ یہ تھی کہ ہمسا یہ ملک کے ساتھ تعلقات کی بحا لی کے بعد پا کستان کی ساکھ عالمی سطح پر بہتر ہو سکتی تھی بڑی طاقتوں کے سامنے پا کستان کی وقعت میں اضا فہ ہو سکتا تھا .

یہ ایسے نکا ت ہیں جن پر مختلف شعبوں کے پیشہ ور لو گ ہی سوچ بچار کر سکتے ہیں اس کام میں وزارت خزانہ کا بھی حصہ ہے وزارت تجا رت کا بھی ہا تھ ہے اور وزارت خا رجہ بھی پوری طرح فیصلے میں شریک ہو سکتی ہے تینوں وزارتوں کے ما ہرین مل بیٹھ کر ہی کسی بہتر نتیجے پر پہنچ سکتے ہیں شا ید اقتصا دی رابطہ کو نسل (ECC) کی سفارشات میں ایسے کئی امور کو زیر غور لا یا گیا ہو گا ما ہرین نے معا ملے کے مختلف پہلووں کا جا ئزہ لیا ہو گا لیکن میڈیا کا مسئلہ با لکل الگ ہے قیا مت کے دن کا ایک منظر قرآن پا ک کی سورہ یٰسن میں آیا ہے منظر یوں ہے کہ اُس وقت آپ کے ہاتھ پاوں آپ کے خلاف گوا ہی دینگے میڈیا میں ہاتھ پاوں بھی آپ کے خلا ف گواہی دیتے ہیں آپ کی زبان بھی آپ کے خلا ف گواہ بن کر میدان میں آجا تی ہے گذشتہ کل حزب اختلا ف میں بیٹھ کر جو لو گ حزب اقتدار کو ”مو دی کا یار“ کہا کر تے تھے آج وہی رویہ اُن کے پاوں کی زنجیر بن گیا ہے ہر سیا سی جماعت اور ہر سیا سی لیڈر کو اس بات کا ہمیشہ خیال رکھنا ہو تا ہے کہ آج کی حزب اختلا ف کل حکومتی پارٹی کے روپ میں آسکتی ہے آج حزب اختلا ف حکومتی پارٹی کے خلا ف جو زبان استعمال کرتی ہے وہی زبان آئندہ کل حکومت میں آنے کے بعد اس کے گلے پڑ سکتی ہے میڈیا ایسا منہ زور گھوڑا ہے جو سر چڑھ کر بولتا ہے نہ حزب اختلا ف کو بخشتا ہے نہ حزب اقتدار کو اضا فی نمبر دے دیتا ہے اس لئے جس نے بھی کہا سچ کہا کہ طاقت کا سر چشمہ میڈیا ہے۔


شیئر کریں: