Chitral Times

Apr 25, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

حکومت خیبرپختونخوا نے صوبے میں ہفتہ میں دو دن پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد کر دی

شیئر کریں:

مال بردار اور پرائیوٹ گاڑیاں پابندی سے مستثنیٰ ہوگی، سیکرٹری ٹرانسپورٹ،


پشاور (چترال ٹائمز رپورت) خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں بڑھتے ہوئے مثبت کورونا کیسز کو مد نظر رکھتے ہوئے شہروں کے مابین پبلک ٹرانسپورٹ پر ہفتہ میں دو دو دن کے لئے پابندی عائد کر دی ہے یہ پابندی صرف ہفتہ اور اتوار کے روز نافذ العمل ہوگی اس حوالے سے سیکرٹری ٹرانسپورٹ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ ہفتے میں دو دن پبلک ٹرانسپورٹ بند رکھنے کا فیصلہ کورونا کی تیسری لہر میں شدت آنے کے بعد کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں تمام ٹرانسپورٹرز کو اعتماد میں بھی لیا گیا ہے،انھوں نے کہا کہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ پر اس پابندی کا اطلاق نہیں ہوگااور گڈز ٹرانسپورٹ اور پرائیوٹ گاڑیاں بھی اس پابندی سے مستثنیٰ ہوگی، سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے ٹرانسپورٹرز پر زور دیتے ہوئے کہا کہ گاڑی میں سواریوں کو بٹھاتے وقت کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئیے حکومت کی جانب سے جاری کردہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں کیونکہ احتیاط سے نہ صرف خود کو اس بیماری سے بچا جا سکتا ہے بلکہ معاشرے کے دیگر افراد کو بھی اس بیماری سے محفوظ رکھ سکتے ہے.


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
46990