Chitral Times

Apr 25, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس کے خلاف مذاحمت کیلئے عید کے بعد لائحہ طے کیاجائیگا۔ متحدہ ٹریڈ یونین ملاکنڈ ڈویژن

شیئر کریں:

بٹخیلہ ( نمائندہ چترال ٹائمز ) انجمن تاجران ملاکنڈ ڈویژن کا ایک اہم اور خصوصی اجلاس گزشتہ روزٹریڈ یونین بٹخیلہ کے صدر ذاور خان کے زیر صدارت بٹخیلہ کے ایک ہوٹل میں منعقد ہوا۔جس میں ملاکنڈ ڈویژن کے جملہ اضلاع کے تاجر برادری کے صدور، جنرل سکرٹریزاور نمائندوں نے بھر پور انداز میں شرکت کی۔صدر بٹخیلہ ذوار خان،جنرل سکرٹری سلطان یوسف وا کابینہ اجلاس کی میزبانی کررہے تھے۔سوات،تیمرگرہ،مٹہ ودیگر علاقوں کے نمائندوں کے علاوه صدر چترال تجاریونین شبیر آحمد،جنرل سکرٹری دروش بازار حزب اللہ اور جنرل سکرٹری بازار بونی ذاکر زخمی بھی اس اہم میٹنگ میں شرکت کی۔


اجلاس میں مقررین آپس میں اتحاد و اتفاق کے ساتھ ملاکنڈ ڈویژن میں تاجربرادری کو درپیش مختلف مسائل کو حل کرنے پر مکمل اتفاق کیا اور ساتھ کرونا وبا کے پیش نظر تاجر برادری لاک ڈاون کی وجۂ سے گزشتہ سال سے معاشی بدحالی کا شکار ہے اور حکومت کی طرف سے مفلوک الحال تاجروں کے ساتھ کسی قسم کا بھی تعاون نہیں ہوا۔ اب دوبارہ لاک ڈاون کی طرف حالات جارہے ہیں جو کہ دوکانداروں کا معاشی لاک ڈوان ہوگا۔اس لیے حالات کو باریکی سے دیکھنے کے بعد چند دنوں میں دوکاندار اپنا لایحہ عمل طے کرینگے۔اس کے علاوه ملاکنڈ ڈویژن 2023 تک ٹیکس فری زون ہے ملاکنڈ ڈویژن کے تاجر یہ محسوس کررہے ہیں کہ یہاں زمینی حقائق سے اندازہ ہوتا ہے کہ کسی بھی طرح کے ٹیکس کے متحمل نہیں ہوسکتے۔ اس لیے مجوزہ ٹیکس کی متفقہ طورپر قانون کے اندر رہتے ہوئے بھر پور مزحمت کی جائیگی۔اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ اگلا اجلاس عید کے فورا” بعدمینگورہ میں ہوگا جہاں انجمن تاجران ملاکنڈ کو تنظیمی شکل دینے پر بھی غور کیا جائیگا۔

trade union meeting batkhala
trade union meeting batkhala2

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
46952