Chitral Times

Apr 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال شہر میں ریڑی بانوں کے خلاف ٹی ایم اے کی کاروائی، ریڑی بانوں کا احتجاجی مظاہرہ،روڈ بلاک

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) منگل کے روز اتالیق پل اور آس پاس ریڑھی پر سبزی اور میوہ فروشوں کے خلاف ٹی ایم اے چترال نے کاروائی کرتے ہوئے کئی ریڑھی بانوں کو جرمانہ کیا تو ایک سو کے لگ بھگ ریڑھی مالکان اور قریبی سبزی منڈی میں ہول سیل ڈیلروں نے اڈے کے قریب سڑک بلاک کردیا جہاں جا بجا کینو اور دوسرے فروٹ بکھرے دیکھے گئے۔ ریڑھی بانوں کے مطابق ٹی ایم اے اہلکاروں نے انہیں جرمانے کرنے کے بعد ریڑھیاں الٹ دی جبکہ ٹی ایم اے والوں کا کہنا تھا کہ ریڑھی بانوں نے خود ہی ریڑھیاں الٹ دی۔
بعد ازاں ایس ایچ او چترال انسپکٹر سجاد حسین اورٹی ایم او مصباح الدین موقع پر پہنچ کر روڈ پر ٹریفک بحال کردی جبکہ اسسٹنٹ کمشنر چترال ثقلین سلیم بھی موقع پر پہنچ کر ریڑھی بانوں سے مذاکرات کئے اور بدھ کے روز ان کے نمائندوں اور ٹی ایم اے کا اجلاس میں اپنے دفتر میں طلب کرلیا جس کے بعد بازار میں ریڑھی پر فروٹ اور سبزی فروخت کرنے والوں کے مقامات مخصوص کردئیے جائیں گے۔

sabzi forosh chitral22
sabzi forosh chitral
sabzi forosh chitral

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
46876