Chitral Times

Jun 2, 2023

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

کورونا کی تیسری لہر، صوبے کے مزید 6 اضلاع میں اسکول بند کرنے کے احکامات جاری

شیئر کریں:

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) خیبر پختونخوا کے وزیر برائے ابتدائی و ثانوی تعلیم شہرام خان ترکئی نے صوبے کے مزید 6 اضلاع میں اسکول بند کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ پہلے سے نوٹیفائیڈ 10 اضلاع کے ساتھ ساتھ مزید 6 اضلاع قبائلی ضلع خیبر، شانگلہ، باجوڑ، ایبٹ آباد، دیر اپر اور ہری پور میں کرونا کیسز میں اضافے کی وجہ سے تعلیمی سرگرمیاں 11 اپریل تک بند کردی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ جن جن اضلاع میں کرونا کیسز میں اضافہ ہوگا وہاں کی تعلیمی سرگرمیاں بھی بند کر دی جائے گی. اپنے ویڈیو پیغام میں وزیر تعلیم نے اساتذہ، طلباء اور والدین سے کہا ہے کہ کرونا کی تیسری لہر بہت خطرناک ہے اور جن اضلاع میں سکول کھلے ہیں وہاں پر ایس او پیز پر سختی سے عمل کیاجائے. شہرام خان ترکئی نے کہا کہ سکول بند کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ این سی او سی کے گائیڈ لائنز کے مطابق کیا جاتاہے. انہوں نے کہا طلباء اور اساتذہ کی صحت ہماری اولین ترجیح ہے اور اس کو مدنظر رکھ کر سکول بند کیے جاتے ہیں تاکہ وہ کرونا سے محفوِظ رہ سکیں. شہرام خان ترکئی نے کہا کہ محکمہ صحت کرونا کیسز صورتحال اور اضلاع میں کرونا کیسز کے بارے میں رپورٹ فراہم کرتی ہے اور اس رپورٹ کی روشنی میں متعلقہ اضلاع میں سکول بند کردیے جاتے ہیں.


شیئر کریں: